مسئلہ. اگر پانى آہستہ آہستہ بہتا ہو تو بہت جلدى جلدى وضو نہ کرے تاکہ جو دھوون گرتا ہے وہى ہاتھ میں نہ آجائے.
مسئلہ. دہ در دہ حوض میں جہاں پر دھوون گرا ہے اگر وہیں سے پھر پانى اٹھا لے تو بھى جائز ہے.
مسئلہ. اگر کوئى کافر یا لڑکا بچہ اپنا ہاتھ پانى میں د-ال دے تو پانى نجس نہیں ہوتا. البتہ اگر معلوم ہو جائے کہ اس کے ہاتھ میں نجاست لگى تھى تو ناپاک ہو جائے گا. لیکن چونکہ چھوٹے بچوں کا کچھ اعتبار نہیں اس لیے جب تک کوئى اور پانى ملے اس کے ہاتھ د-الے ہوئے پانى سے وضو نہ کرنا بہتر ہے.
مسئلہ. جس پانى میں ایسى جاندار چیز مر جائے جس کے بہتا ہوا خون نہیں ہوتا یا باہر مر کر پانى میں گر پڑے تو پانى نجس نہیں ہوتا جیسے مچھر مکھى بھڑ تتىا بچھو شہد کى مکھى یا اسى قسم کى اور جو چیز ہو .
مسئلہ . جس کى پیدائش پانى کى ہو اور ہر دم پانى ہى میں رہا کرتى ہو اس کے مرجانے سے پانى خراب نہیں ہوتا پاک رہتا ہے جیسے مچھلى میند-ک کچھوا کیکڑا وغیرہ. اور اگر پانى کے سوا اور کسى چیز میں مر جائے جیسے سرکہ شیرہ دودھ وغیرہ تو وہ بھى ناپاک نہیں ہوتا اور خشکى کا میند-ک اور پانى کا میند-ک دونوں کا ایک حکم ہے یعنى نہ اس کے مرنے سے پانى نجس ہوتا ہے نہ اس کے مرنے سے. لیکن اگر خشکى کے کسى میند-ک میں خون ہوتا ہو تو اس کے مرنے سے پانى وغیرہ جو چیز ہو ناپاک ہو جائے گى.
فائدہ دریائى میند-ک کى پہچان یہ ہے کہ اس کى انگلیوں کے بیچ میں جالى لگى ہوتى ہے. اور خشکى کے میند-ک کى انگلیاں الگ الگ ہوتى ہیں.
مسئلہ . جو چیز پانى میں رہتى ہو لیکن اس کى پیدائش پانى کى نہ ہو اس کے مرجانے سے پانى خراب و نجس ہو جاتا ہے جیسے بطخ اور مرغابى. اسى طرح الگ مرکر پانى میں گر پڑے تو بھى نجس ہو جاتا ہے.