مسئلہ. میند-ک کچھوا وغیرہ اگر پانى میں مر کر بالکل گل جائے اور ریزہ ریزہ ہو کر پانى میں مل جائے تو بھى پانى پاک ہے لیکن اس کا پینا اور اس سے کھانا پکانا درست نہیں البتہ وضو اور غسل اس سے کر سکتے ہیں.
مسئلہ. دھوپ کے جلے ہوئے پانى سے سفید داغ ہو جانے کا د-ر ہے اس لیے اس سے وضو غسل نہ کرنا چاہیے.
مسئلہ. مردار کى کھال کو جب د-ھول میں سکھا د-الیں یا کچھ دوا وغیرہ لگا کر درست کر لیں کہ پانى مر جاوے اور رکھنے سے خراب نہ ہو تو پاک ہو جاتى ہے اس پر نماز پڑھنا درست ہے. اور مشک وغیرہ بنا کر اس میں پانى رکھنا بھى درست ہے. لیکن سور کى کھال پاک نہیں ہوتى اور سب کالیں پاک ہو جاتى ہیں مگر آدمى کى کھال سے کوئى کام لینا اور برتنا بہت گناہ ہے.
مسئلہ . کتا بندر بلى شیر وغیرہ جن کى کھال بنانے سے پاک ہو جاتى ہے بسم اللہ کہہ کر ذبح کرنے سے بھى کھال پاک ہو جاتى ہے چاہے بنائى ہو یا بے بنائى ہو. البتہ ذبح کرنے سے ان کا گوشت پاک نہیں ہوتا اور ان کا کھانا درست نہیں.
مسئلہ. مردار کے بال اور سىنگ اور ہد-ى اور دانت یہ سب چیزیں پاک ہیں اگر پانى میں پڑ جائیں تو نجس نہ ہوگا. البتہ اگر ہد-ى اور دانت وغیرہ پر اس مردار جانور کى کچھ چکنائى وغیرہ لگى ہو تو وہ نجس ہے اور پانى بھى نجس ہو جائے گا.
مسئلہ آدمى کى بھى ہد-ى اور بال پاک ہیں لیکن ان کو برتنا اور کام میں لانا جائز نہیں بلکہ عزت سے کسى جگہ گاڑ دینا چاہیے.