کس پانى سے وضو کرنا اور نہانا درست ہے اور کسى پانى سے درست نہیں
مسئلہ . آسمان سے برسے ہوئے پانى اور ندى نالے چشمے اور کنویں اور تالاب اور دریاوں کے پانى سے وضو اور غسل کرنا درست ہے چاہے میٹھا پانى ہو یا کھارى ہو.
مسئلہ. کسى پھل یا درخت یا پتوں سے نچوڑے ہوئے عرض سے وضو کرنا درست نہیں. اسى طرح جو پانى تربوز سے نکلتا ہے اس سے اور گنے وغیرہ کے رس سے وضو اور غسل درست نہیں ہے.
مسئلہ. جس پانى میں کوئى اور چیز مل گئى یا پانى میں کوئى چیز پکائى گئى اور ایسا ہو گیا کہ اب بول چال میں اس کو پانى نہیں کہتے بلکہ اس کا کچھ اور نام ہو گیا تو اس سے وضو اور غسل جائز نہیں جیسے شراب شیرہ اور شوربا اور سرکہ اور گلاب اور عرق گاؤزبان وغیرہ کہ ان سے وضو درست نہیں ہے.
مسئلہ. جس پانى میں کوئى پاک چیز پڑ گئى اور پانى کے رنگ یا مزے یا بو میں کچھ فرق آگیا لیکن وہ چیز پانى میں پکائى نہیں گئى نہ پانى کے پتلے ہونے میں کچھ فرق یا جیسے کہ بہتے ہوئے پانى میں کچھ ریت ملى ہوتى ہے یا پانى میں زعفران پڑ گیا اور اس کا بہت خفیف سا رنگ گیا. یا صابون پڑ گیا. یا اسى طرح کوئى اور چیز پڑ گئى تو ان سب صورتوں میں وضو اور غسل درست ہے.
مسئلہ. اور اگر کوئى چیز پانى میں د-ال کر پکائى گئى اس سے رنگ یا مزہ وغیرہ بدلا تو اس پانى سے ضو درست نہیں. البتہ اگر ایسى چیز پکائى گئى جس سے میل کچیل خوب صاف ہو جاتا ہے اور اس کے پکانے سے پانى گاڑھا نہ ہوا ہو تو اس سے وضو درست ہے جیسے مردہ نہلانے کے لیے بیرى کى پتیاں پکاتے ہیں تو اس میں کچھ حرج نہیں البتہ اگر اتنى زیادہ د-ال دیں کہ پانى گاڑھا ہو گیا تو اس سے وضو اور غسل درست نہیں.
مسئلہ. کپڑا رنگنے کے لیے زعفران گھولا یا پڑیا گھولى تو اس سے وضو درست نہیں.
مسئلہ. اگر پانى میں دودھ مل گیا تو اگر دودھ کا رنگ اچھى طرح پانى میں گیا تو وضو درست نہیں اور اگر دودھ بہت کم تھا کہ رنگ نہیں آیا تو وضو درست ہے.
مسئلہ. جنگل میں کہیں تھوڑا پانى ملا تو جب تک اس کى نجاست کا یقین نہ ہو جائے تب تک اس سے وضو کرے. فقط اس وہم پر وضو نہ چھوڑے کہ شاید یہ نجس ہو اگر اس کے ہوتے ہوئے تیمم کرے گى تو تیمم نہ ہوگا.