مسئلہ. کان اور ناف میں بھى خیال کر کے پانى پہنچانا چاہیے. پانى نہ پہنچے گا تو غسل نہ ہوگا.
مسئلہ. اگر نہاتے وقت کلى نہیں کى لیکن خوب منہ بھر کے پانى پى لیا کہ سارے منہ میں پانى پہنچ گیا تو بھى غسل ہو گیا کیونکہ مطلب تو سارے منہ میں پانى پہنچ جانے سے ہے. کلى کرے یا نہ کرے. البتہ اگر ایسى طرح پانى پئے کہ سارے منہ بھر میں پانى نہ پہنچے تو یہ پینا کافى نہیں ہے کلى کر لینا چاہیے.
مسئلہ. اگر بالوں میں یا ہاتھ پیروں میں تیل لگا ہوا ہے کہ بدن پر پانى اچھى طرح ٹھیرتا نہیں ہے بلکہ پڑتے ہى د-ھلک جاتا ہے تو اس کا کچھ حرج نہیں. جب سارے بدن اور سارے سر پر پانى د-ال لیا غسل ہو گیا.
مسئلہ. اگر دانتوں کے بیچ میں د-لى کا دھرا پھنس گیا تو اس کو خلال سے نکال د-الے. اگر اس کى وجہ سے دانتوں کے بیچ میں پانى نہ پہنچے گا تو غسل نہ ہوگا.
مسئلہ. ماتھے پر افشاں چنى ہے یا بالوں میں اتنا گوند لگا ہے کہ بال اچھى طرح نہ بھیگیں گے تو گوند خوب چھڑا د-الے اور افشاں دھو د-الے اگر گوند کے نیچے پانى نہ پہنچے گا اوپر ہى اوپر سے بہہ جائے گا تو غسل نہ ہوگا.
مسئلہ. اگر مسى کى دھڑى جمائى ہے تو اس کو چھڑا کر کلى کرے نہیں تو غسل نہیں ہوگا.
مسئلہ . کسى کى آنکھیں دکھتى ہیں اس لیے اس کى آنکھوں سے کیچڑ بہت نکلا اور ایسا سوکھ گیا کہ اگر اس کو چھڑائے گى تو اس کے نیچے آنکھ کے کوئے پر پانى نہ پہنچے گا تو اس کا چھڑا د-النا واجب ہے بے اس کے چھڑائے نہ وضودرست ہے نہ غسل.