مسئلہ1. اگر کوئى شخص اپنى بیوى کے پاخانہ کے مقام میں صرف حشفہ داخل کر دے اور انزال ہو جائے اور اس عورت کے اس وقت چھ مہینے بعد انتہائى مدت حمل سے پہلے بچہ پیدا ہوا ہو تو وہ بچہ خاوند ہى کا ہے. ( بتلاؤ کہ پاخانہ کے مقام میں صحبت کرنے سے رحم میں نطفہ کیسے پہنچ گیا)
مسئلہ 2. اگر کوئى مرد اپنى عورت کے پاخانہ کے مقام میں حشفہ داخل کر دے اور انزال بھى نہ ہو تب بھى بچہ خاوند ہى کا ہوگا بشرطیکہ وہ چھ مہینے کے بعد اور انتہائى مدت حمل سے پہلے پیدا ہوا ہو بتلاؤ کہ پاخانہ کے مقام میں صحبت کرنے سے اور وہ بھى بغیر انزال ہوئے حمل کیسے قرار پا گیا.
مسئلہ3. اگر کوئى مرد اپنى عورت سے آگے کى راہ سے صحبت کرے اور انزال نہ ہو تب بھى جو بچہ پیدا ہوگا وہ خاوند ہى کا ہوگا بشرطیکہ وہ چھ مہینے کے بعد اور انتہائى مدت حمل سے پہلے پیدا ہو. بتلاؤ کہ بدون انزال کے حمل کیسے رہ گیا. ان مسئلوں کا جواب ان سے کچھ نہ بن پڑے گا اور وہ فہت الذى کفر کا مصداق ہوں گے لیکن اگر وہ انکار کریں اور کہیں کہ ہمارے مذہب میں یہ مسئلے نہیں ہیں تو ان سے کہو کہ یہ تینوں مسئلے شرح و مشفیہ میں موجود ہیں اور عبارت اس کى یہ ہے