توضیح مسئلہ 1. نکاح ہو گیا لیکن ابھى رواہ کے موافق رخصتى نہیں ہوئى تھى کہ لڑکا پیدا ہو گیا اور شوہر انکار نہیں کرتا کہ بچہ میرا نہیں ہے تو وہ لڑکا شوہر ہى سے ہے حرامى نہیں. کیونکہ ممکن ہے کہ کسى طریق سے خفیہ طور پر خاوند بیوى کے پاس پہنچ گیا ہو. اور گھر والوں کو یا غیروں کو اس کى خبر نہ ہوئى ہو اور اس کا حرامى کہنا درست نہیں کیونکہ یہ بلاحجت شرعى مرد کو جھٹلانا اورعورت پر زنا کى تہمت لگانا ہے ہاں اگر شوہر کا نہ ہو اور وہ جانتا ہو کہ یہ بچہ میرا نہیں ہے اور میں اس عورت کے پاس نہیں گیا تو انکار کرے. انکار کرنے پر چونکہ وہ عورت پر زنا کا الزام لگاتا ہے اگر عورت اس الزام کو تسلیم نہ کرے اور لعان کى شرائط پائى جائیں تو لعان کا حکم ہوگا اور بعد تحقیقى لعان بچہ کا نسب شوہر سے منقع کر دیا جائے گا اس توضیح کے بعد مطلب بہشى زیور بالکل صاف ہوگا اور اس پر کسى شبہ کى گنجائش نہ رہى.