آپ نے فرمایا عنقریب اس کو روک دے گا اس کا قرآن پڑھنا یعنى قرآن کى تلاوت کى برکت سے یہ حرکت چھوٹ جائے گى. رواہ سعید بن منصور عن جابر بلفظ قیل یا رسول اللہ ان فلانا یقرا باللیل کلہ فاذا اصبح سى ق قال سنتہاہ قرامتہ. حضرت على رضى اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص قرآن شریف پڑھے اور اس کو حفظ کر لے اور اس کے حلال کو حلال سمجھے اور اس کے حرام کو حرام سمجھے داخل کرے گا اس کو اللہ تعالى جنت میں اور شفاعت قبول کرے گا اس کى دس آدمیوں کے حق میں اس کے خاندان والوں میں سے کہ ان میں سب کے سب ایسے ہوں گے کہ ان کے لیے دوزخ واجب ہو چکى ہوگى.