مسئلہ9. عورت کا دودھ بکرى یا گائے کے دودھ میں مل گىا اور بچہ نے کھا لیا تو دیکھو زیادہ کونسا ہے اگر عورت کا دودھ زیادہ یا دونوں برابر ہوں تو سب رشتے حرام ہو گئے اور جس عورت کا دودھ ہے یہ بچہ اس کى اولاد بن گیا. اور اگر بکرى یا گائے کا دودھ زیادہ ہے تو اس کا کچھ اعتبار نہیں ایسا سمجھیں گے کہ گویا اس نے پیا ہى نہیں.
مسئلہ10. اگر کسى کنوارى لڑکى کے دودھ اتر آیا. اس کو کسى بچہ نے پى لیا تو اس سے بھى سب رشتے حرام ہو گئے.
مسئلہ11. مردہ عورت کا دودھ دوہ کر کسى بچہ کو پلا دیا. تو اس سے بھى سب رشتے حرام ہو گئے.
مسئلہ12. دو لڑکوں نے ایک بکرى یا ایک گائے کا دودھ پیا تو اس سے کچھ نہیں ہوتا وہ بھائى بہن نہیں ہوتے.
مسئلہ13. جوان مرد نے اپنى بى بى کا دودھ پیا تو وہ حرام نہیں ہوئى. البتہ بہت گناہ ہوا. کیونکہ دو برس کے بعد دودھ پینا بالکل حرام ہے.
مسئلہ14. ایک لڑکا ایک لڑکى ہے دونوں نے ایک ہى عورت کا دودھ پیا ہے تو ان میں نکاح نہیں ہو سکتا خواہ ایک ہى زمانہ میں پیا ہو. یا ایک نے پہلے دوسرے نے کئى برس کے بعد دونوں کا ایک حکم ہے.
مسئلہ15. ایک لڑکى نے باقر کى بیوى کا دودھ پیا تو اس لڑکى کا نکاح نہ باقر سے ہو سکتا ہے نہ اس کے باپ دادا کے ساتھ نہ باقر کى اولاد کے ساتھ بلکہ باقر کے جو اولاد دوسرى بیوى سے ہے اس سے بھى نکاح درست نہیں.