سو جس شخص نے نہ لگائى اس مہینہ میں کسى مسلمان کو تہمت اور نہ پى اس مہینہ میں کوئى نشہ لانے والى چیز. مٹا دے گا اللہ تعالى اس کے گناہ. اور جس شخص نے تہمت لگائى اس ماہ میں کسى مسلمان کو یا پى اس مہینہ میں کوئى نشہ والى چیز مٹادے گا حق تعالى اس کے سال بھر کے نیک اعمال یعنى بہت گناہ ہوگا. کیونکہ بزرگ زمانہ میں جس طرح نیکیوں کا ثواب زیادہ ملتا ہے اسى طرح گناہوں کا عذاب بھى زیادہ ہوتا ہے. ان لفظوں میں کس قدر دھمکى ہے غور تو کرو. سو د-رو رمضان کے مہینے سے اس لیے کہ تحقیق وہ مہینہ اللہ کا ہے جس میں بندوں کو حکم ہوتا ہے کہ اللہ کى عادت اختیار کریں کھانا پینا چھوڑ دیں جیسا کہ اللہ تعالى ہمیشہ کھانے پینے سے پاک رہتا ہے اسى واسطے یہ مہینہ خاص کیا گیا حق تعالى کے ساتھ.