بہشتی زیور - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
میں ہے کہ جو روزہ دار کو روزہ افطار کرائے تو اس روزہ افطار کرانے والے کو اس روزہ رکھنے والے کے ثواب کے برابر ثواب ملے گا بغیر اس بات کے کہ روزہ دار کا کچھ ثواب کم ہو یعنى روزہ دار کا ثواب کچھ کم نہ ہوگا بلکہ حق تعالى اپنے فضل و کرم سے اپنى طرف سے روزہ افطار کرانے والے کو اس روزہ دار کى برابر ثواب مرحمت فرمائیں گے اگرچہ کسى معمولى ہى کھانے سے روزہ افطار کرا دے گو وہ پانى ہى ہو.