v یاد رکھنا ہر آدمی کا ایک ذوق ہوتا ہے اور وہ عورت کی ذہانت‘ حسن ذوق اور سیاست کوتنقیدی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان خصوصیات کی وجہ سے بہت سی شکایات کو عورت اپنے دامن میں سمیٹے رکھتی ہے۔
اس بات سے بچنا کہ تمہارا حد سے زیادہ گھر کے چھوٹے چھوٹے معاملات اور مسائل کا بیان کرنا کہیں اسے بے قلق اور بے چین نہ کرے۔
v اپنے گھریلو معاملات کو مربوط طریقے سے انجام دو اور اپنے اسرار پر کسی اور کو مطلع نہ ہونے دینا۔
v اپنے خاوند کے ایسے امور جو وہ تمہیں نہ بتانا چاہتا ہو انہیں جاننے کی کھود کر ید میں نہ لگنا۔ ہوسکتا ہے کہ ان میں کوئی ایسی بات ہو جو تمہیں ناگوار گزرے۔
v اپنے آپ کو اختلاف کے اسباب سے بچا کر رکھو۔
اگر میں بار بار تمہارے گھر آتا رہوں اور تمہیں نہ پاؤں تو یہ میرے لیے تکلیف کا باعث ہے۔ لیکن اگر میں تمہارے گھر آؤں اور تمہیں امور خانہ داری میں مشغول پاؤں تو یہ میرے لیے قلبی فرحت و سرور کا سامان ہے۔ میرے لیے سب سے بوجھل بات یہ ہے کہ تم میرے گھر غصے میں داخل ہو۔
ایک ماں کی مختصر نصیحت:
اے بیٹی!
’’اپنی جسمانی نظافت کا خصوصی خیال رکھنا‘ کیونکہ جسمانی نظافت تیرے چہرے کو حسین بنادے گی۔ اور تیرے خاوند کو تیری محبت پر اکسائے گی‘ بیماریوں کو تجھ سے دور رکھے گی۔ اور تیرے جسم کو کام کاج کے لیے تیار کرے گی‘‘۔
جبکہ گندی رہنے والی عورت سے طبیعتیں اکتاتی ہیں‘ آنکھیں اور کان اس سے دور رہتے ہیں۔
جب تیرا خاوند تیرے پاس آئے تو تو اس سے ہنستی مسکراتی مل‘ کیونکہ یہ محبت بھرا وصال چہرے کی بشاشت اور روح کے جسم سے ظاہر ہوتا ہے۔
شب زفاف کو ایک ماں وصیت کرتے ہوئے:
ایک ماں نے اپنی بیٹی کو زفاف کی رات نصیحت کرتے ہوئے کہا:
بیٹی! میں تمہیں دھوکہ دینا نہیں چاہتی اتنا ضرور بتادینا چاہتی ہوں کہ