والسلام
محمد عبد النصیر العلوی
س
{مقدمہ}
الحمد للہ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونعوذ باللہ من شرور انفسنا ومن سیئات اعمالنا من یھدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضلل فلا ھادی لہ ، ونشھد ان لاالہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ و نشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ۔
اما بعد !
انیسویں صدی کی ابتداء سے لے کر اب تک نہ صرف غیر مسلم معاشرے بلکہ بعض نام نہاد مسلمانوں کی طرف سے کچھ ایسی تحریکوں نے سر اٹھایا جن کے منتظمین اس گمان میں مبتلا تھے کہ وہ ’’آزادی حقوق نسواں ‘‘ کے محافظ اور علمبردار ہیں ۔ان لوگوں کا نعرہ یہ تھا کہ عورتوں کو ان کے حقوق فراہم کئے جائیں ،انہیں معاشرتی مساوات سے نوازا جائے اور عورت کو ہر طرح کی آزادی سے بہرہ ور کیا جائے ۔
ان کوششوں کو اگر مثبت انداز میں پیش کیا جاتا تو شاید ہمیںان سے