----
ایمان والی بہنوں سے
دل کو ایمان کی زینت سے سجاؤ بہنو
اپنے شوہر کے لئے خو د کو بناؤ بہنو
اپنے چہرے پہ ملو خوب وضو کا غازہ
تن نمازوں کے لباسوں سے سجاؤ بہنو
پہنو کانوں میں نصیحت کے کرن پھول ضرور
سرمہ آنکھوں میں بصیرت کا لگاؤ بہنو
اپنے بالوں میں کرو صدق و صفا کی کنگھی
روغن علم نبی ﷺ سر میں لگاؤ بہنو
مانگ سنت کے طریقے پہ نکالو سیدھی
گھر سے آثار ضلالت کے مٹاؤ بہنو
نیک باتوں کی لبوں پر ہو تمہارے سرخی
مہندی ہاتھوں میں سخاوت کی رچاؤ بہنو
ذکر کے ہار کو تم اپنے گلوں میں ڈالو
پھول چوٹی میں درودوں کے لگاؤ بہنو
روز قرآن کے آئینے میں رخ کو دیکھو
خوب سنگھار کرو خود کو سجاؤ بہنو
ہاتھ اللہ کے آگے ہی تمہارے پھیلیں
سر کو دربار خدا ہی میں جھکاؤ بہنو
شرک و بدعات ہیں دوزخ کے شرارے بیشک
خود کو دوزخ کے شراروں سے بچاؤ بہنو
قبر پہ جا کے نہ ہرگز بھی چڑھاؤ چادر
کسی مرقد پہ نہ تم شمع جلاؤ بہنو
وہ ہو روزی کہ ہو دولت و جاہ و صحت
مانگنے حق کے ہی دربار میں آؤ بہنو
حسن اخلاق سے شوہر کو بناؤ عاشق
کسی عامل کے کبھی پاس نہ جاؤ بہنو
سجدہ جو حق کے سوا ہوتا روا تو اس کو