اپنے وجود پر نظر ڈالیے‘ آپ کو اپنے اندر بہت سی ایسی باتیں مل جائیں گی کہ اگر آپ تنہائی میں بیٹھ کر ان پر غور کرنا شروع کر دیں تو آپ کو خود اپنے اوپر ہنسی آئے گی۔
ارے! اس قدر بچگانہ باتیں!
بس! یہی آپ کو علاج مل گیا‘ انہیں ختم کیجئے اور اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کیجئے۔ یقین جانیے یہ آپ کو زندگی میں ایک روشن مستقبل کی ضمانت دے دے گا۔
آپ اپنی ذات میں منفرد ہیں :
میں ایک ایسے شخص سے واقف ہوں جسے برف کے گالو ں کی فوٹو گرافی کا شوق ہے، اس کے پاس ہزاروں فوٹواکٹھے ہوچکے ہیں سب انتہائی خوبصورت ‘ متناسب اور جاذب نظر ہیں ۔لیکن کوئی ایک فوٹو بھی دوسرے سے ذرا سی مشابہت نہیں رکھتا ۔بعینہ یہی عمل انسانی زندگی میں جلوہ گرہے ۔
دو جڑواں بھائیوں تک میں مکمل مشابہت اور ہم آہنگی مفقود ہوتی ہے‘ آپ بھی اپنی ذات میں الگ ہیں‘ دوسروںسے مختلف ذہنی قابلیتیں لیکر پیدا ہوئی ہیں۔ آپ کی جسمانی صلاحیتیں بھی گردو بیش میں بسنے والے دوسرے لوگوں سے مختلف ہیں ۔
یاد رکھئے! آپ کی ذہانت‘ قابلیت اور دیگر صلاحیتیں آپ کی ذات تک محدود ہیں ۔دوسرا کوئی شخص ان کو استعمال نہیں کرسکتا‘ معاشرے کی فلاح و بہبود میں جو حصہ آپ کا ہے اسے آپ کو خود ادا کرنا ہے، کوئی دوسرا شخص آگے بڑھ کر اسے آپ کے لئے سرانجام نہیں دے گا۔
اس دنیا میں آپ کی پیدائش اور موجودگی ایک خاص مقصد اور فرض کی تکمیل کی خاطر عمل میں آئی ہے ، دوسروں کی نقل کر کے اپنے آپ کو ان کے سانچے میں ڈھال کر اپنی شخصیت اور ذات کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں ‘ وگرنہ ہنس کی چال چل کر کوے کی طرح اپنی چال بھی بھول جائیں گی۔
آپ دوسروں سے کم تر نہیں :
آپ کو اپنے خیالات اور ذات میں اگر کبھی دوسروں کی نسبت کچھ فرق محسوس ہو تو اس کی وجہ یہ ہر گز نہ سمجھ لیجئے کہ آپ ان کے مقابلے میں کسی لحاظ سے کم تر ہیں ،یا ان جیسی لیاقت اور ذہانت نہیں رکھتیں،ایسے خیالات رکھنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ غیر