انی لابغض اہل بیت ینفقون رزق ایام فی یوم واحد
’’مجھے ایسے اہل خانہ ناپسند ہیں جو کئی دن کی خوراک ایک ہی دن میں کھا ڈالتے ہیں ‘‘
نیک عور ت ہمیشہ یہ کوشش کرتی ہے کہ کفایت شعاری کے ذریعے اپنے خاوند کا دل جیت لے۔ یاد رکھیے! خاندان‘ مرد اور بچوں کے مستقبل کی ترقی کا راز عورت کی حسن تدبیر اور کفایت شعاری میں مضمر ہے۔
زندگی کا ہر دن ایک نئی صبح کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔ ہر صبح نئے ارتقاء پالینے کو سموئے آتی ہے۔ ہر روز انسان کی تقدیر کے فیصلے خدا کے ہاں مرقوم فیصلوں کے مطابق افراط و تفریط کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔
مالداری سے فقیری‘ تندرستی سے بیماری‘ جوانی سے بڑھاپا‘ انسانی احوال کا اہم حصہ ہیں۔ لیکن یاد رکھیے‘ نیک اور صالح عورت وہی ہے جو ہر حال میں اپنے خاوند کے ساتھ وفا کرنے والی ہو‘ ہر حال میں تقدیر الہٰی پر راضی رہنے والی ہو‘ زمانے کے ہمیشہ دو دن ہوتے ہیں:
ایک آپ کے موافق اور دوسرا آپ کے مخالف۔
خاوند کی جسمانی ضروریات:
خاوند کے سونے کے لیے مناسب فضا کا اہتمام کیجئے‘ اس کے لیے ایسی جگہ تیار کیجئے جہاں وہ سکون سے آرام کر سکے۔ اپنی باتوں میں لگا کر اس کی نیند برباد کرنے سے گریز کیجئے۔ باتیں ضرور کیجئے لیکن خیال رکھتے ہوئے…
اسے ہر قسم کا سامان ِراحت بہم پہنچانے کے ساتھ اطاعت کی ادائیگی میں اس کی معاونت کیجئے‘ نمازوں کے اوقات میں اسے فوراً اٹھایئے لیکن مناسب انداز میں…
کوشش کیجئے کہ جب وہ بیدار ہوں تو آپ سو نہ رہی ہوں‘ اپنی نیند کے اوقات کو ان کے اوقات کے موافق کیجئے۔ جب گھر کے کام کاج میں انہیں آپ کی ضرورت ہو تو اتنا وقت ان کے لیے فارغ کر دیجئے۔ تاکہ آپ حسب استطاعت باہمی مصالحت میں پیچھے نہ رہیں۔
خاوند کی بیماری اور تھکاوٹ کے دوران اپنی نیند قربان کر دیجئے‘ اسے کسی صورت میں یہ احساس نہ ہونے دیجئے کہ آپ اس سے غفلت برت رہی ہیں اور اس کی بیمار پرسی کا پاس نہیں رکھ رہیں۔ اللہ کے ہاں اپنے اجر کے اکاؤنٹ میں برابر اجر جمع کرواتی جائیں‘ چاہے بیماری کی رات کس قدر طویل ہی کیوں نہ ہو جائے‘ ایک نہ ایک دن صبح ضرور طلوع ہو