دیکھو خاو ند کی عز ت نہ گھٹاؤ بہنو
اپنے ماں باپ کی خدمت میں نہاں ہے جنت
ہو میسر تو یہ دولت نہ گنواؤ بہنو
خود کو شیطان کی آنکھوں میں نہ لاؤ ہرگز
اپنی آنکھوں کو شیاطیں سے بچاؤ بہنو
سینما آگ ہے دامن کو بچاؤ اس سے
اس میں ایمان کا خرمن نہ جلاؤ بہنو
جھوٹ بولو نہ کبھی اور کبھی غیبت نہ کرو
اپنی بہنوں کو نہ آپس میں لڑاؤ بہنو
ہر گھڑی ساس سسر کا بھی ادب ہو ملحوظ
دل کو بالکل نہ کبھی ان کے دکھاؤ بہنو
جو ملاقات کسی سے ہو کرو پہلے سلام
دین کی بات کوئی اس کو سکھاؤ بہنو
دین و دنیا کے سلیقے بھی سکھاؤ سب کو
علم دیں کا بھی انہیں شوق دلاؤ بہنو
یاد رکھو ہے شرافت کی نشانی پردہ
شر و آفت ہے اسے چھوڑنا ماؤ!بہنو
زیور علم سے بچوں کو سجاؤ اپنے
دین و دنیا کا انہیں علم پڑھاؤ بہنو
رشتہ داروں کو جو اللہ سے غافل دیکھو
اچھی باتوں سے انہیں را ہ پہ لاؤ بہنو
مراجع و مصادر
ہمیں جہاں اپنی کم علمی اور بے بضاعتی کا اعتراف ہے وہیں اس بات کا یقین بھی ہے کہ اگر ہمیں درج ذیل کتب دستیاب نہ ہوتیں تو ہماری یہ کتاب ـــ جو کہ ادنیٰ سی کاوش ہے ـــ منصئہ شہود پر جلوہ گر نہ ہو پاتی ۔