ہے۔ اسے حکم دیا ہے کہ وہ عورت کے ساتھ محبت سے پیش آئے۔ دائرہ محبت کے اندر اگر میاں بیوی میں ایک حاکم اور دوسرا محکوم ہے تو اس میں کیا حرج ہے؟ (تنبیہ العقلاء علی حقوق النساء للشیخ محمد موسیٰ ؒ)
پردہ …عفت و عصمت کا نشان:
اسلام نے عورت کی عفت و عصمت کا بڑا پاس رکھاہے۔ اسلام کا دراصل ایک مزاج ہے کہ وہ برائی کو جڑ سے ختم کرتا ہے۔
دیکھئے! زنا سے عورت کی عفت و عصمت پر داغ لگتا ہے تو اسلام نے اس داغ سے محفوظ رکھنے کے لیے عورت کو حکم دیا کہ وہ اپنے وجود کو مردوں کی نظروں سے اوجھل کردے کہ جب یہ وجود ہی اوجھل ہوجائے گا تو نہ کسی مرد کی اس کے حسن و جمال پر نگاہ پڑے گی اور نہ ہی کوئی اس پر فریفتہ ہوگا۔ جب فریفتگی نہ ہوگی تو تعلقات استوار نہ ہوں گے اور نہ ہی زنا کی نوبت آئے گی اوریوں عورت کی عفت و عصمت کا مکمل سامان ہوجائے گا۔
لاطینی امریکی اور پردہ:
آپ کو میری ان باتوں سے شاید اچنبھہ محسوس ہو رہاہوگاکہ بھلا حجاب کے ذریعے عورت کی عفت و عصمت کا سامان کیسے مہیا ہوسکتا ہے؟
چنانچہ میں آپ کو دور جدید کی ایک مثال دے کر بات واضح کرتا ہوں۔
آج لاطینی امریکہ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران تقریباً 40 ہزار افراد مسلمان ہوچکے ہیں۔ جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔ اب ان خواتین نے شرعی پردہ شروع کیا ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ پہلے جب ہم پردہ نہ کیا کرتی تھیں تو امریکی نوجوان ہمیں مظلوم قوم کی خواتین دیکھ کر آواز کستے۔
Hi mami come over here!
اور ہمارے پیچھے لگ جاتے‘ جس کے نتیجے میں ہمیں عزت سے ہاتھ دھونے پڑتے۔ لیکن جب سے ہم نے شرعی حجاب شروع کیا ہے وہی نوجوان ہمارا راستہ چھوڑنے لگے ہیں۔
پردہ عبادت بھی اور حفاظت بھی:
اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دے کر نہ صرف اس کی حفاظت کی ضمانت دی بلکہ یہ پردہ اس کے لیے عبادت کا درجہ بھی رکھتا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ پاک نے عورتوں کو حکم دیاہے۔