ساتھ صلہ رحمی نبھا رہا ہے‘ اس کے مہمانوں کا استقبال کر رہا ہے اور وہ سب کچھ جو ازدواجی زندگی کی ضروریات ہیں۔ آخر مرد اس کے بدلے میں عورت سے کس چیز کا مطالبہ کرتا ہے؟
اس کا آپ سے مطالبہ صرف یہ ہے کہ آپ اس کی اتباع کریں‘ اس کے حقوق کی پاسداری کریں اور اس کی خدمت کریں۔ اگر وہ آپ کے ساتھ احسان کرتا ہے تو آپ اس کے احسان کا بدلہ بہتر احسان کے ساتھ دینے کی کوشش کریں۔
ازدواجی تعلقات میں عورت کا کردار:
ازدواجی زندگی میں عورت کا کردار دو اعتبار سے ہوتا ہے۔
-1 عورت کی ذات کے اعتبار سے
-2 خاوند کی ذات سے متعلق
عورت کو اپنی ذات سے متعلق مختلف اوصاف و محامدسے متصف ہونا چاہیے ، آیئے !ہم انہی کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔
عورت کے حسن و جمال کا کردار:
آپ کے خاوند کی نظر میں آپ کے حسن و جمال کا بہت اہم کردار ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جمال کے کچھ درجات ایسے ہیں جنہیں انسان خود سے اختیار نہیں کر سکتا وہ محض ا للہ کی طرف سے ایک انعام ہوتے ہیں۔ لیکن ایک بات اور بھی ہے کہ حسن و جمال بعض اوقات نسبت کے اعتبار سے بھی ہوتا ہے۔ ایک ہی عورت کسی کی نظر میں جچتی ہے اور کسی کی نظر میں نہیں- بسا اوقات بعض اعتبار سے حسین ہوتی ہیں اور بعض اعتبار سے نہیں۔ ہمارے لیے اس وقت جو اہمیت کا حامل ہے وہ ہے آپ کا حسن و جمال آپ کے خاوند کی نظر میں۔
اور یہ لازمی بات ہے کہ اسی صورت معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کے خاوند کی نظر میں حسن و جمال کا معیار کیا ہے؟ اس سلسلے میں آپ کو ان سے تفصیل سے گفتگو کرنا ہو گی اور جس حسن و جمال کے وہ مشتاق ہیں اسے حتی الامکان حاصل کرنا ہو گا۔
زمانے کے تغیر کے ساتھ ساتھ تو حسن و جمال کی اقدار بدلتی رہتی ہیں۔ اسی طرح مقامات کی تبدیلی کے ساتھ بھی۔ بعض لوگ جسمانی موٹاپے کو پسند کرتے ہیں اور بعض ایسا نہیں کرتے۔ اگر خاوند موٹاپے کو پسند کرتا ہے تو عورت کو حتی الامکان ایسی تدبیر کرنے کی ضرورت ہو گی وغیر