جب بھی انہیں استعمال کیا جائے فوراً صاف کر کے دھو کر رکھا جائے۔
ایک بات جو بہت اہم ہے وہ یہ کہ برتنوں پر اپنا کوئی خاص نشان لگا لیں۔ کیونکہ برتن ایک گھر سے دوسرے گھر آتے جاتے رہتے ہیں یوں آپ کو اپنا برتن تلاش کرنے میں آسانی رہے گی۔
خانہ داری کے لیے منصوبہ بندی:
خانہ داری کے معاملات میں منصوبہ بندی کی بڑی اہمیت ہے۔ اور بڑی تدبیر و انتظام کی ضرورت پڑتی ہے۔ بغیر نظم و نسق کے گھر جہنم کا نمونہ بن جاتا ہے۔ اگر تدبیر کے ساتھ کام نہ کیا جائے تو خرچ بھی بڑھتا ہے اور وقت بھی زیادہ صرف ہوتا ہے۔ الٹا تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
ایک بات ذہن میں رکھیے کہ گھر کے کاموں کے لیے حتی الامکان قرض نہ لیجیے۔ جس قدر وسعت اور گنجائش ہو اسی میں خرچ پورا کیجیے۔ اگر خرچ نہ ہو تو چیز نہ منگوایئے۔
مہینے بھر کی اشیاء ایک ہی مرتبہ منگوا کر سلیقے اور ترتیب سے رکھ لیں۔ اگر سلیقے اور ترتیب سے استعمال کرتی رہیں گی تو یقین جانیئے ہر ماہ تقریباً پندرہ دن کی اشیاء بچ جائیں گی۔
گھر کی صفائی ستھرائی:
صفائی ستھرائی گھر کے لیے اہم چیز ہے۔ گھر میں صفائی ہو تو جہاں اہل خانہ ہشاش بشاش رہتے ہیں وہیں دیکھنے والے کو بھی سلیقے کا علم ہوتا ہے۔
گھر میں کوئی گوشہ خالی کر لیجیے وہاں ضرورت سے زائد سامان اور پرانی اشیاء رکھیے۔ باقی ضرورت کی اشیاء کو سلیقے سے لگا دیجیے۔ کمرے میں اتنی اشیاء رکھیے کہ گھر خالی خالی لگے۔ ہر چیز ٹھونسنے کی بجائے عمدہ اور مناسب اشیاء سلیقے سے لگا دیجیے۔
تخت یا پلنگ پر اگر چادر بچھانی ہو تو خالی چادر نہ بچھایئے، اس کے نیچے کوئی دری یا اس جیسی کوئی چیز بچھا دیجئے تاکہ بیٹھنے اٹھنے سے چادر خراب نہ ہو۔
کمرے میں اُگالدان ضرور رکھیے۔ زمین پر تھوکنے سے غلاظت اور بیماری پیدا ہوتی ہے۔ دیکھنے والے کی طبیعت خراب ہوتی ہے۔ کسی