کواپنا کرعورت اپنی زندگی کو جنت کا گہوارہ بنا سکتی ہے ،اپنے آنگن میںرنگ بھرسکتی ہے اور خوشیوں اور شادمانیوں پراپنے گھر کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔
اسلام نے ایک عورت کو گھریلو زندگی خوشگوار اور کامیاب بنانے کے لئے کیا احکامات وآداب سکھائے ہیں؟اسلام ایک خاتون خانہ کو کیسادیکھنا چاہتا ہے ؟اسلام کی ترقی میں عورت کیا کردار ادا کرسکتی ہے؟نیز ازدواجی زندگی میں اسلامی آداب کیا ہیں؟ ان تمام سوالوں کے جواب آپ کو زیرنظر کتا ب میںمل سکتے ہیں۔
کتاب کیاہے … علوم ومعارف کا خزینہ اور عبر وموعظت کا دفینہ ہے …اس میں ادب کی چاشنی بھی ہے اور علم کی گہرائی بھی…مسائل کا حل بھی ہے زندگی کے آداب بھی…ہر مسلمان عورت کو کم از کم ایک مرتبہ تواس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے ۔
اس کتاب کی خاص بات اسلاف کی ان نصیحتوں کاذکر ہے جو انہوں نے اپنی بیٹیوںکو کی ہیں،اس اضافہ نے کتاب کے حسن کو چار چاند لگا دیئے ہیں اور اس کی افادیت دوگنی کردی ہے ۔
ہمارے عزیز اور محترم مولانا عبد النصیر علوی صاحب سلمہ الباری نے ان بکھرے ہوئے موتیوں کو یکجا کرکے دین اسلام کی ایک اہم خدمت سرانجام دی ہے ۔ طرز بیان اتنا عمدہ ہے کہ کسی موقع پر بوریت یا بیزارگی کااحساس نہیں ہوتا ۔آنجناب کی دوسری تصانیف کی طرح آپ کی یہ تخلیق بھی ایک ممتاز حیثیت کی حامل ہے ۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کتاب کو اپنی بارگاہ عالیہ میں قبول فرمائے ،ہم سب کو اس سے استفادہ کرنے کی توفیق بخشے ،اس کے مؤلف ،ناشر اور جملہ معاونین کو خزانہ غیب سے انعامات کافیضان بخشے کہ انہوں نے امت کی بھلائی کا سامان پیدا کردیا۔
عبد ضعیف
محمد اویس سرور
جامعہ اشرفیہ لاہور
7-8-06