ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
ارشاد : شیطان سے ڈرنا نہ چاہیے اگر اس کو معلوم ہوگا کہ ڈرتا ہے تو وہ زیادہ دلیر ہوجائے گا اگر کسی شخص کا اس حالت میں انتقال ہوگیا ۔ تو یہ چونکہ غیر اختیاری حالت ہے اس سے حرج کیا ہوا ۔ ایک شخص شاہجہانپوری میں کثرت سے دورد شریف پڑھتے تھے ۔ مگر رات کو خواب میں پیشاب پاخانہ دیکھتے ۔ مجھ سے یہ حال کہا میں نے کہا کہ بدوش شیطان اس طرح شرارت کرتا ہے ۔ تاکہ دورد شریف چھوڑ دیں تم اس سے یہ کہو کہ اگر تو اس سے زیادہ گندی چیزیں بھی دکھائے گا تب بھی نہ چھوڑوں گا ۔ اور پڑھوں گا پھر وہ میرے پاس آئے اور کہا کہ رات خوب اچھے اچھے خواب دیکھے ۔ بات یہ ہے کہ اگر شیطان کو اطلاع ہوکہ یہ میرے وسواس حزیں ہوتا ہے تو اور دق کرتا ہے اور جو جانتا ہے کہ اس کو فرحت ہوتی ہے تو چھوڑ دیتا ہے یہ لکھا ہے بزرگوں نے تصریحا کہ وسواس سے خوش ہونا چاہیے مگر اس قصد سے خوش نہ ہو کہ یہ وسوسے کے دفعہ کی تدبیر ہے بلکہ التفات ہی نہ کرے اس دفعہ کرنے کی طرف بس بالکل نجات ہوجائے گی ان صاحب کی یہ حالت ہوگئی تھی کہ قریب تھا کہ دورد شریف چھوڑ دیں یوں سمجھتے تھے کہ مجھ میں دورود شریف پڑھنے کی قابلیت نہیں ۔ یہ شیطان ہر وقت پیچھے پڑا رہتا ہے ۔ حدیث میں ایک خواب کی قسم تحزین من الشیطن آئی ہے کہ شیطان رنجیدہ کرتا ہے فقط ۔ ارشاد : واقعی یہ ہے کہ مثنوی بلا کلید مثنوی کے ( حضرت نے مثنوی کی شرح لکھی ہے اس کانام کلید مثنوی ہے ) اب تک پوری حل نہیں ہوئی تھی ۔ اگرچہ یہ دعوٰی تو بڑا ہے پہلے شارحین کے سامنے مگر ہر زمانہ کی حالت کا ایک اقتصاد ہوتا ہے ۔ انہوں نے زیادہ تو ضیح کی حاجت نہیں سمجھی تھی ہمارے زمانہ میں اہل فہم ہیں بہت کم اب ضرورت تھی ۔ بہت صاف شرح کی ۔ واقعہ : مرزا قادیانی کا ذکر ہورہا تھا ۔ اس پر فرمایا ۔ ارشاد : اہل باطل چالاکی سے کام چلاتے ہیں معلوم ہوا کہ 25 ہزار روپیہ سالانہ ان کے یہاں مذہب کی اشاعت میں صرف ہوتا ہے اسی سے ترقی ہے ورنہ مرزا ہی بیچارہ کیا چیز تھا ۔ ایک خواندہ جاہل آدمی تھا حدیث میں یقتلھ بباب لد کی تفسیر میں آپ لکھتے ہیں لدھیانہ جو لوگ قرآن کیونکہ الجنس الی الجنس یمیل ) قادیانی کی پیشن گوئیاں جھوٹی ہیں اس کے پیرو تاویلیں کرتے ہیں قادیانی کی پیشنگوئیاں غلط ہوئیں تو اخیر تاویل اس نے یہ کی کہ رسول کی پیشنگوئی بھی تو غلط ہوئی غضب ہی کیا ۔