ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
ہوتا ہے کہ سورہ اخلاص ثلث قرآن ہے نہ یہ کہ تین بار پڑھنے سے پورے قرآن کا ثواب ملے گا ۔ شاہ محمد اسحق صاحب کا اس کے متعلق عجیب جواب سنا ہے وہ یہ کہ حدیث سے اتنا معلوم ہوا کہ سورۃ اخلاص پڑھنے سے ثلث قرآن کا ثواب ملے گا ۔ تو تین دفعہ پڑھنے سے تین ثلث قرآن کا ثلث ملے گا اور تین ثلث سے پورا قرآن کا ثواب ملے گا ۔ تو تین دفعہ پڑھنے سے تین ثلث قرآن کا ثلث ملے گا اور تین ثلث سے پورا قرآن ہونا لازمی نہیں آتا ۔ کیونکہ قل ہواللہ پڑھنے سے جو ثلث قرآن پاک کا ثواب ملتا ہے ممکن ہے کہ وہ ثلث معین ہو تو جب تین بار پڑھا تو یہ سمجھا جاویگا کہ اس نے ایک ثلث معین کو تین بار ٌپڑھا اس سے پورا قرآن کا ثواب کہاں ثابت ہوا ۔ یہ ایسا ہوا جیسے کسی نے دس پارہ تین دفعہ پڑھے ظاہر ہے کہ اس طرح پڑھنے کو پورا قرآن نہیں کہتے ۔ بس اسی طرح یہ سمجھئے کہ جس نے ایک بار سورہ اخلاص پڑھی تو گویا ثلث قرآن پڑھا ۔ اور ایک دفعہ پھر پڑھی تو گویا اسی ثلث قرآن کو پڑھا ۔ پھر ایک دفعہ اور پڑھی تو پھر اسی ثلث قرآن کو پڑھا نتیجہ یہ نکلے گا کہ تین دفعہ پڑھنے سے ایسا ہوا کہ ایک معین ثلث قرآن کو تین دفعہ پڑھا ۔ ظاہر ہے کہ اس سے پورے قرآن کا پڑھنا کہاں ثابت ہوا ہاں ایک ثلث کا مکرر پڑھنا اوراس جیسا ثواب ملنا ثابت ہوا نہ یہ کہ پورے قرآن کا پڑھنا اور اس جیسا ثواب ملنا ثابت ہوا ) اور راز اس کا یہ ہوسکتا ہے کہ سارے قرآن مجید میں امہات مسائل تین ہیں ۔ توحید ، رسالت ، معاد اور تمام قرآن ان ہی تین اجزا اور مضامین کی شرح ہے تو سورہ اخلاص میں توحید کمال درجہ ہے اس لئے بوجہ ایک جزو توحید کے یہ سورت اس ثلث کے برابر ہوئی جو توحید پر مشتمل ہے اس کے بعد حضرت والا نے فرمایا ۔ ارشاد : جن لوگوں نے اس کے تین بار پڑھنے کو ایک قرآن پڑھنے کے برابر کہا ہے انہوں نے یہ بھی قید لگائی ہے کہ وہ قرآن جس میں قل ہواللہ نہ ہو اسی طرح لوگ سورہ یسین میں تاویل کرتے ہیں کہ اس کے ایک بار پڑھنے سے ان دس قرآنوں کا ثواب ملتا ہے جس میں سورہ یسین نہ ہو ورنہ تسلسل لازم آئے گا ۔ مگر میرے نزدیک اس کی ضرورت نہیں کیونکہ جن دس قرآنوں کا ثواب ملتا ہے ان کی قرآت تو حکمیہ ہوئی اور قرآت حکمیہ کی یس کا تضاعف ۔ ثواب وارد نہیں پھر تسلسل کیوں لازم آئے گا / اس پر ایک صاحب نے حوالہ دیا کہ ایسا ہی فلاں کتاب میں بھی لکھا ہے ۔ اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ ابھی تک مجھ کو یہی خوشی تھی کہ اس وقت میرے ہی ذہن میں یہ مضمون آیا ہے مگر اب زیادہ خوشی ہے کہ سمجھدار لوگوں سے تو افق ہوگیا ۔ فقط ۔