ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
ابلیس ۔قلب کو بیما ر کردیتا ہے ۔ فی ذاتہ تو صغیرہ ہے مگر مفضی بواسطہ کبیرہ کی طرف ہوا ہے ۔ جیسے ایک چنگاری کہ محل اس کا خشک پھونس ہو تو وہ ہے تو ذراسی مگر اس سے کہاں تک نوبت پہنچتی ہے ۔ کیسے گل کھلتے ہیں اسی طرح محل گناہ کا ہے قلب اور وہ ہے خشک پھونس کی مثل ظاہر بات ہے کہ گناہ کرنے سے کیا کچھ نوبت ہوگی یہ خصوصیت کی وجہ سے ہے لٰہزا وہ صغیرہ بھی رہا ۔ اور مفسدہ میں بڑھ گیا ۔ فقط ۔ واقعہ : ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ یہ حدیث میں ہے العینان تزنیان کیا آنکھیں بھی زنا کرتی ہیں ۔ اس پر حضرت نے فرمایا ۔ کیوں اس پر کیا اشکال ہے ۔ انہوں نے عرض کیا کہ آگے حدیث میں ہے والفرج یصدقہ اویکذبہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر دیکھنے پر زنا واقع ہوجائے تو آنکھوں کا بھی زنا ہوگا ۔ اور اگر زنا واقع نہ ہو تو پھر آنکھوں کا زنا بھی نہ ہوگا ۔ لٰہزا صرف دیکھ لینا زنا نہیں ورنہ والفرج یصدقتہ اویکزبہ کے کیا معنی ہوں گے اس پر حضرت نے فرمایا ۔ ارشاد : عموما لوگ اسی کو تفسیر سمجھ رہے ہیں مگر اس سے یہ لازم آتا ہے کہ مطلق دیکھنا زنا نہ ہوتا حالانکہ دیکھنا بھی آنکھوں کا زنا ہے خواہ اصل زنا واقع نہ ہو ۔ اس کی اس سے اچھی تفسیر وہ ہے جو مولانا محمد یعقوب صاحب سے منقول ہے اور نہایت لطیف تفسیر ہے اور یاد رکھنے کے قابل ۔ وہ یہ کہ ہر نظرزنا نہیں بلکہ جو علاقہ فرج سے یعنی جس نظر کا باعث شہوت سے نہیں ہوتی اس لئے زنا ہے ۔ یوں تو ماں اور بہن وغیرہ پر بھی نظر کرتے ہیں مگر چونکہ وہ شہوت سے نہیں ہوتی اس لئے زنا نہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ آنکھوں کی زنا کا تحقق کب ہوگا جبکہ فرج اس کی تصدیق کرے اور اگر فرج اس کی تصدیق نہ کرے تو آنکھوں کی زنا کا تحقق نہ ہوگا ۔ یہاں پر فرج کے معنی شہوت کے ہیں اس تفسیر پر کوئی اعتراض نہیں پڑتا ۔ بس ہر وہ نظر زنا ہوگی جس کا باعث شہوت ہو ۔ اب اگر کسی نے شہوت سے نگاہ کی تو تحقق زنا کا نہ ہوا مگر العینان تزنیاں صادق ہوگا معنی یہ ہیں کہ محقق کرتی ہیں آنکھوں کے زنا ہونے کو شہوت اس کے بعد حضرت نے مولانا محمد یعقوب کی شان میں فرمایا کہ یہ ہیں قرآن وحدیث کے سمجھنے والے ۔ خلاصہ یہ کہ آنکھوں کی زنا کا تحقق جب ہوگا جب شہوت سے ہو ۔ یوں تو طبیب وغیرہ بھی دیکھتے ہیں ۔ باقی یہ دوسری بات ہے کہ دیکھا تو تھا اور وجہ سے مگر شہوت کا تحقق ہوگیا ۔ قصد تو نہیں ہوتا اس کا گوشہوت اس کے مقارن ہوجائے مگر دیکھنا مبنی اس پر نہیں فرج کے معنی شہوت یہ مجازی معنٰی ہیں ۔ ( پھر فرمایا ) اور جو شہوت سے دیکھتا ہے تو اس کا اثر فورا فرج تک پہنچتا ہے اور اس