تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بیوی کے ذمہ شوہر کے اہم ضروری حقوق : u بیوی کے ذمہ خاوند کی خدمت اور اس کی خواہش کوپورا کرنا لازم اور فرض ہے۔ v ایک حق مرد کایہ بھی ہے کہ اس کے پاس ہوتے ہوئے اس کی اجازت کے بغیر نفل روزے نہ رکھا کرے اور نہ ہی اس کی اجازت کے بغیر نفل نماز نہ پڑھا کرے۔ ﷺ ایک حق یہ ہے کہ میاں کی اجازت کے بغیر گھرسے باہرکہیں نہ جائے نہ عزیزرشتہ دارکے گھرنہ کسی غیرکے گھر۔ x ایک حق اس کا یہ بھی ہے کہ اپنی صورت کو بگاڑکر اور میلی کچیلی (گندی پھوہڑ) نہ رہا کر ے بلکہ بناؤ سنگار سے رہا کرے یہاں تک کہ اگر مرد کے کہنے پربھی عورت بناؤ سنگار نہ کرے تومرد کو مارنے کا اختیار ہے۔ (۱)مردوں کو دین داربنانا بھی عورتوں کی ذمہ داری ہے : عورتیں دینی حقوق میں ایک کوتاہی یہ کرتی ہیں کہ مرد کو جہنم کی آگ سے بچانے کا اہتمام نہیں کرتیں۔ اس کی کچھ پرواہ نہیں کرتیں کہ مرد ہمارے واسطے حلال وحرام میں مبتلا ہے اور کمانے میں رشوت وغیرہ سے احتراز درگذرکرلیں گے۔ علیٰ ہذا (اسی طرح) اگر مردنماز نہ پڑھتا ہو تو اس کا بالکل نصیحت نہیں کرتیں حالاں کہ اپنی غرض کے لیے اس سے سب کچھ کرالیتی ہیں۔ اگر عورت مرد کو دیند اربنانا چاہے تو اس کو کچھ مشکل نہیں مگر اس کے لیے ضرورت اس کی ہے کہ پہلے تم دین داربنو، نماز اور روزہ کی پابندی کرو پھر مرد کو نصیحت کرو تو انشاء اللہ اثرہوگا۔ اگر عورت ذرا بھی مضبوطی (اور ہمت) اختیار کرے تومرد کو بہ مجبوری متقی بننا پڑے بہت سی مثالیں ایسی موجود ہیں کہ عورتوں نے مردوں پرزور دیا کہ اگر تم رشوت نہ چھوڑ وگے (زکوٰۃ نہ دوگے)، (نماز نہ پڑھوگے) توہم تمہاری کمائی نہیں کھائیں گے۔ ادھرمرد عورت کا (عشق ومحبت کا) کا تعلق ادھر اس خلوص کی برکت اس مجموعہ کا اثر یہ ہوا کہ مردوں کو رشوت سے توبہ کرنا پڑی۔عورت کے ذمہ شوہر کے حقوق :شوہر کے حقوق یہ ہیں : ۱۔ ہرامر میں اس کی اطاعت کرنا بشرطیکہ معصیت نہ ہو۔ ۲۔ اس کے مقدور (حیثیت) سے زیا دہ نان و نفقہ طلب نہ کرنا۔ ۳۔ شوہر کی اجازت کے بغیر کسی کوگھر میں نہ آنے دینا۔ ۴۔ اس کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلنا۔