تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مشغو ل آدمی کو زبانی یاد پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ ضروری کاموں کو لکھ لینا چا ہیے۔ عورتوں پر گھر کا کام کرنا کھانا پکا نا واجب ہے یانہیں ؟ ایک مولوی صاحب فرماتے تھے کہ عورتوں کے ذمہ کھانا پکانا واجب ہے میری رائے ہے کہ ان کے ذمہ واجب نہیں۔ میں نے عد م وجوب پر اس آیت سے استدلال کیا ہے۔ ومن اٰیٰتہ ان خلق لکم من انفسکم ازواجا لتسکنوا الیھا وجعل بینکم مودّۃ ورحمۃ حاصل یہ ہے کہ عورتیں اس واسطے بنائی گئی ہیں کہ ان سے تمہارے قلب کو سکون ہوقرارہو (جی بہلے) توعورتیں جی بہلا نے کے واسطے ہیں نہ کہ روٹیاں پکانے کے واسطے۔ (۲)بیوی کے ذمہ کھاناپکانا دیا نتاًواجب ہے : ایک صاحب نے سوال کیا کہ زوجہ کے ذمہ کھانا پکانا واجب ہے یا نہیں ؟ فرمایا دیا نتاً واجب ہے قضاء نہیں۔ اگر زوج (شوہر) فرمائش کردے تو دیا نتاً اس کے ذمہ واجب ہے اور یہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔ چنا ں چہ حدیث میں ہے کہ اگر زوج زوجہ کو حکم دے کہ سیا ہ پہاڑ کے پتھر سفید پہاڑ پرلے جا۔ اور سفید پہاڑ کے سیاہ پر تو اس کو کرنا چاہیے (شوہر کی) اطاعت کی اس قدر تاکید ہے اور کھاناپکانا تو اس سے کم ہی درجہ میں ہے۔ (۳) ض ض ضباب نمبر۹ فصل نمبر ۱ بیوی کے حقوق کا بیان صاحبو! جب اللہ تعالیٰ نے ان (عورتوں ) کے حقوق مقرر فرمائے ہیں توان کو کون بدل سکتا ہے۔ مرد اگر ان کاحق نہ دیں گے توحق العبد کے گنہگا رہوں گے۔ مردوں کو غورکرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے کس عمدہ پیرایہ میں عورتوں کی سفارش کی ہے فرماتے ہیں : وعاشروھن بالمعروف فان کرھتموھن فعسٰی ان تکرھوا شیئًا ویجعل اللّٰہ فیہ خیرًَا کثیرًا ترجمہ: فرماتے ہیں ‘عورتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو۔ اگر کسی وجہ سے تم کو وہ ناپسند ہوں توممکن ہے کہ تم کو کوئی چیز ناپسند ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس میں بہت بھلا ئیاں رکھ دیں۔ ظاہرہے ناپسند ہونا کسی وجہ سے ہی ہوگا اور زیادہ ترعورتیں ناپسند ہونے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کے اخلاق اچھے نہیں ہوتے اور یہ بات مرد کے لیے باعث اذیت ہوتی ہے