تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یہ رحمت ہے کہ کھلم کھلا سزانہیں ہوتی۔ اس لیے کہ اس میں رسوائی ہے۔ ہاں درپردہ (وہ ظلم ہی کی) سزا ہوتی ہے اس لیے کہ ظاہر میں اہل دنیا یہ نہیں سمجھتے کہ یہ اس کے گناہوں کی سزا ہے بلکہ اسباب ظاہرہ کی طرف منسوب کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں وہ اس کے ظلم کی سزا ہے خصوصاًجب کہ وہ مظلوم بددعابھی کردے، کیوں کہ مظلوم کی بددعابہت جلدقبول ہوتی ہے۔ (ارشادات حکیم الامت وعظ الظلم صفحہ ۴۰۸)آخرت کا وبال : ناحق ستانے کا بڑاوبال ہے۔ ایک عورت نے ایک بلی کو ستایا تھاجب وہ مرگئی توحضور ﷺ نے دیکھا کہ وہ عورت جہنم میں ہے اور وہ بلی اس کو نوچتی ہے۔ جب بلی کو ستانے سے وہ عورت دوزخ میں گئی تولڑکے (اور بیوی) توانسان ہیں۔ قیامت میں بدلہ لیں گے۔ (دعوات عبدیت جلد ۱۹ صفحہ ۱۱۹)بیوی کو کسی کو تکلیف پہنچانے والا دوزخ میں جائے گا : اگر قصداًکسی کو مثلاً بیو ی کو ایذاء پہنچاتے وہ بھی برا ہے اور اگر ایذاء (یعنی تکلیف پہنچانے کا) ارادہ نہ ہو مگرایسا کام کرے جو ایذاء کا سبب ہو یہ بھی برا ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں دوعورتوں کا ذکر ہوا ایک کی بابت تو یہ ذکرہوا کہ وہ روزہ نماز تو خوب کرتی ہے مگر اپنے پڑوسیوں کو تکلیف دیتی ہے اس پر آپ نے فرمایا ھی فی النار کہ وہ جہنم میں جائے گی اور دوسری کی بابت ذکرہوا کہ ایک عورت نماز وغیرہ تو بہت نہیں پڑھتی مگر پڑوسیوں کو تکلیف نہیں دیتی آپ ﷺ نے فرمایا ھی فی الجنۃ کہ وہ جنت میں جائے گی۔ دیکھ لیجیے!کسی کو تکلیف پہنچانا ایسا ہے۔ اس لیے اس کا اہتمام (کہ کسی کو ہماری ذات سے تکلیف نہ ہو) نماز روزہ سے بھی زیادہ کرنا چاہیے۔ (حسن العزیز، صفحہ ۲۳۴)باب ۱۴ زوجین میں نا اتفاقی اور بیوی کی نافرمانی اور سرکشی کے وقت شرعی دستورالعمل والتی تخافون نشوزھن فعظوھن واھجروھن فی المضاجع واضربوھن فان اطعنکم فلا تبغوا علیھن سبیلاً O (الایۃ) ترجمہ مع تشریح: اور جو عورتیں ایسی ہوں کہ قرائن سے ان کی بددماغی (سرکشی) کاقوی احتمال ہو تو