تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت عائشہ ؓ بچی اور چھریرے بدن کی تھیں اور حضور ﷺ بڑی عمر کی تھے آپ کا جسم مبارک بھاری ہوچکاتھا۔ اس دوڑمیں حضرت عائشہ حضور ﷺ سے آگے نکل گئیں۔ کچھ عرصہ کے بعد حضور ﷺ ایک مرتبہ دوڑے۔ اس مرتبہ حضور ﷺ آگے نکل گئے، کیوں کہ حضرت عائشہ کا بدن ذرابھاری ہوگیا۔ عورتیں بہت جلد بھاری ہوجاتی ہیں ان کا نشو و نماجلدی ہوتا ہے اس وقت یہ حضور ﷺ سے آگے نہ نکل سکیں حضورآگے نکل گئے تو حضور ﷺ نے فرمایا تلک بتلک یہ پہلی بارکا بدلہ ہے کہ تم پہلے آگے نکل گئیں تھیں۔ سبحان اللہ کیا ٹھکا نہ ہے آپ ﷺ کے اخلاق کا۔ (۱) حضور ﷺ نے جو حضرت عائشہ کے ساتھ دوڑکی ہے تو کیا ہمارے نزدیک معاذاللہ حضور ﷺ نے یہ فضول کام کیا؟ حضور ﷺ نے حضرت عائشہ کے ساتھ جو دوڑکی ہے اس میں حکمت یہ تھی کہ آپ ﷺ نے امت کو تعلیم دی ہے کہ اگر زیادہ عمر والا کمسن (کم عمر والی لڑکی سے شادی کرے تو اس کو یہ نہیں چاہیے کہ اپنی طرح اس بچی کو بھی دانا بنا کر رکھے بلکہ اس کے جذبات کی بھی رعایت رکھے۔ بچیوں کی طبیعت کھیل کو دکوچاہا کرتی ہے تو اس کو اس کا موقع دینا چاہیے اور اگر وہ شوہر کے لحاظ وادب سے کھیل کو د میں شرم کرتی ہو تو اس کو صرف قولا (زبان) سے نہیں بلکہ عملاً اجازت دینی چاہیے۔ اسی لیے آپ ﷺ خود حضرت عائشہ کے ساتھ دوڑے۔ اور بعض دفعہ آپ نے ان کو حبشی بچوں کا کھیل بھی دکھلایا ہے جو مسجد کے فنا (صحن) میں تیروں سے کھیل رہے تھے۔ آپ نے ان کوگڑیوں سے کھیلنے کی بھی اجازت دی اور کبھی ایسا بھی ہوتا کہ محلہ کی لڑکیاں حضور ﷺ کے گھر تشریف لاتے دیکھ کرگڑیوں کے کھیل سے متفرق ہوجاتیں تو آپ ان کو جمع کرکے لاتے کہ میں کچھ نہیں کہتاتم اطمینان سے کھیلو ان سب امور میں امت کو تعلیم دی گئی ہے کہ بوڑھا مرد کمسن لڑکی سے شادی کرکے اس کے ساتھ کیسے معاشرت کرے۔ پس چوں کہ حضور کے ان افعال کو حسن معاشرت میں دخل ہے جو شرعاً مطلوب ہے نیز ان واقعات میں امت کو بھی حسن معاشرت کی تعلیم ہے اس لیے یہ فضول نہیں ہیں۔ (۲)آدمی کا مزاج اور گھر میں اس کا کردار کیسا ہونا چاہیے : میرے متعلقین میں سے ایک شخص ہیں جن میں متانت اور سنجید گی زیادہ ہے جہاں بیٹھتے ہیں بڑے وقار کے ساتھ بیٹھتے ہیں کیا مجال ہے جو ہنسی آجائے یا کسی سے کھل کربات بھی کرلیں۔ اس کے متعلق ایک دفعہ میں نے یہ تقریر کی کہ یہ سنجیدگی ہمیں پسند نہیں آدمی کو چاہیے کہ ہنستا بولتا رہے۔ یہ کیا کہ ہر وقت منہ چڑھا ہوا ہے ایسے آدمی کو کسی سے انس (اور