تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے سوکی عداوت قائم ہوجاتی ہے۔ شیطان کو اتنی فرصت کہاں جو سوآدمیوں میں الگ عداوت پیدا کرے بس وہ دومیاں بیوی میں عداوت کرادیتا ہے اس سے خودبخود دور تک سلسلہ پہنچ جاتا ہے۔ جیسے ایک ولایتی کی حکایت ہے کہ اس نے جب عربی پڑھنا شروع کی تو شروع ہی سے شرح جا می پڑھنے لگے اور برسوں اسی کو پڑھتے رہے مگر سمجھ میں نہ آئی۔ لوگوں نے کہا میاں ! اس طرح فائد ہ نہ ہوگا پہلے میزان منشعب وغیرہ پڑ ھو پھر شر ح جامی سمجھ میں آئے گی۔ کہنے لگے نہیں ہم نے اپنی اماں کو دیکھا ہے کہ انہوں نے مرغیاں پال رکھی تھیں۔ جب ہم شام کو مرغی کے بچوں کو پکڑکے بند کرنا چاہتے تو وہ بہت پریشان کرتے تھے ایک ادھر کو بھاگ گیا ایک ادھرکو۔ اس وقت ہماری اماں مرغی کو پکڑلیتی تھیں تو سارے بچے چوں چوں کرکے اس کے سا تھ ہو لیتے تھے۔ اسی طرح شرح جا می سب کتابوں کی مرغی ہے ہم نے اس کو پکڑلیا ہے بس اس کے پکڑنے سے سب کتابیں خودبخودقبضہ میں آجائیں گی اسی طرح میاں بیوی کا فساد سب فسادوں کی مرغی ہے۔ شیطان ان (میاں بیوی) میں لڑائی کرادیتا ہے جس سے سینکڑوں لڑائیاں ہوجاتی ہیں۔ پھر وہ لڑائی دین کو ضائع کردیتی ہے۔ اور پھر ایک پر یشانی بے تعلق والوں کوپیش آتی ہے کہ ان لڑنے والوں سے ملیں یانہ ملیں۔ (۱)اختلاف زوجین میں قصوردونوں کا ہے : عورتوں کی کو تاہی یہ ہے وہ شوہروں کی تعظیم اور ان کا ادب نہیں کرتیں اور یہ سخت بے حیائی ہے۔ بعض عورتیں مردوں سے ایسا برابری کا برتاؤ کر تی ہیں۔ گویا شوہر ان کا برابر کا بھائی ہے۔ حالاں کہ شریعت میں شوہروں کی تعظیم کے متعلق سخت تاکید آئی ہے۔ حدیث میں صاف آیا ہے کہ اگر میں خدا کے سوا کسی کے لیے سجدہ کو جائزکرتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ اپنے شوہروں کو سجدہ کیا کریں، لیکن سجدہ تو خدا کے سوا کسی کو جائز نہیں مگر اس سے یہ بات تو معلوم ہوگئی کہ شوہر کی کس درجہ تعظیم عورتوں کے ذمہ واجب ہے۔ بعض جگہ توعورتیں مردوں پر حکومت کرتی ہیں اور بعض جگہ عورتیں مردوں کو ذلیل کرتی ہیں۔ (حقوق الزوجین الکمال فی الدین۱۱۰) اسی طرح بعض مردبھی بہت ظالم ہوتے ہیں کہ وہ عورتوں کو بہت ذلیل رکھتے ہیں بعض مرد تو اس طرح عورتوں کا حق ضائع کرتے ہیں کہ بے حمیت بن کراپنے آپ کو راحت دیتے ہیں، عمدہ کھاتے اور عمدہ پہنتے ہیں اور بیوی بچوں کو تکلیف میں رکھتے ہیں۔ کسی کے پاس ہونہیں اس کی شکایت نہیں اس صورت میں توعورتیں خودمحنت ومزدوری کر کے شوہر کو کھلاتی ہیں (شوہر کے خاطر اپنا زیورتک بیچ دیتی ہیں، لیکن جس کو خدا تعالیٰ نے سب کچھ دیا ہو وہ بیوی کو تنگ رکھے یہ نہایت بے غیرتی اور بے حمیتی ہے۔) عورتوں پر اس قدرظلم ہورہا ہے کہ ہر طرح ان پر اپنا حق سمجھتے ہیں بعض جگہ دونوں طرف سے (ظلم اور نافرمانی کا) برتاؤہوتا ہے۔ قیامت میں ان کا حساب ہوگا اور جس نے