تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
واقعی بچوں کے ساتھ قسم قسم کے رنج وافکارہوتے ہیں اور جب وہ سیانے ہوجائیں تو اگر صالح ہوئے تو خیر! اور آج کل اس کی بہت کمی ہے ورنہ پھر جیسا وہ ناک میں دم کرتے ہیں معلوم ہے پھر ذراجواں ہوگئے توان کے نکاح کی فکرہے بڑی مصیتبوں سے نکاح بھی کردیا تواب یہ غم ہے کہ اولاد نہیں ہوتی اللہ اللہ کر کے تعویذ گنڈوں اور دواؤں سے اولاد ہوئی تو بڑے میاں کی اتنی عمرہوگئی کہ پوتے بھی جواں ہوگئے۔ اب بچہ بات بات میں ان کو بے وقوف بناتا ہے اور ان کی خدمت کرنے سے اکتاتا ہے اور بیٹے پوتے (سب ہی) منہ پرکوری کوری (کھری کھری) سناتے ہیں۔ اور یہ بے چارے معذورایک طرف پڑے ہیں اور ادھر ساس بہوکے جھگڑے نے بیٹے کی ماں کو تنگ کر رکھا ہے۔ یہ اولاد کا پھل ہے تو پھر خواہ مخواہ لوگ اس کی تمنائیں کرتے ہیں۔ بے اولادوں (یعنی جن کے لڑکے نہ ہوں ) ان کو چاہیے دنیا کو دیکھ کر تسلی کرلینا چاہیے کہ جن کی اولاد ہے وہ کس مصیبت میں گرفتارہیں۔ اور اگر اس سے بھی تسلی نہ ہو تو یہ سمجھ لے کہ جو خدا کو منظورہے وہی میرے واسطے خیر ہے نہ معلوم اولاد ہوتی تو کیسی ہوتی اور یہ بھی نہ کرسکے تو کم ازکم یہ تو سمجھے کہ اولاد نہ ہونے میں بیو ی کی کیا خطا ہے۔اولاد ہونے کے چند مفید اور آسان عملیات : ۱: الباری المصور کا بکثرت ذکرکرنے (یعنی اٹھنے بیٹھنے) پڑھنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہوگا۔ اور اگر بانجھ عورت (جس کے اولاد نہ ہوتی ہو) سات روز تک روزہ رکھے اور پانی سے افطارکرے اور افطار کے بعد اکیس بارپڑھے تو انشاء اللہ حمل قرارپائے گا۔ ۲: اوکظلمٰت فی بحر لجی یغشہ موج من فوقہ موج من فوقہ سحاب ظلمت بعضھآ فوق بعض اذا اخرج یدہ لم یکدیراھا ومن لم یجعل اللّٰہ لہ نورًا فمالہ من نور چالیس لونگوں پر سات بار اس آیت کو پڑھے اور حیض کے غسل سے فراغت کے بعد روزانہ ایک لونگ کھائے اور لونگ رات کو کھائے اور اس پر پانی نہ پیئے اور ان دونوں میں اس کازوج اس سے صحبت کرتارہے۔ ۳: بانجھ عورت کے واسطے ہر ن کی جھلی پر گلاب اور زعفران سے یہ آیت لکھے پھر تعویذکوگردن میں باندھ دے (وہ آیت یہ ہے) ولو ان قراٰنًا سیرت بہ الجبال اوقطعت بہ الارض اوکلم بہ الموتٰی بل لِلّٰہ الامرجییعًا (اعمال قرآنی)حفاظت حمل : ۱: یٰٓایھا الناس اتقوا ربکم ان زلزلۃ الساعۃ شیئٍ عظیم حفاظت حمل کے لیے مفید ہے ہرنماز کے بعد تین مرتبہ پڑھا کرے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا