تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مرد کے واسطے اظہار محبت زینت ہے اور عورت کو اس سے شرم آتی ہے : بعض مردوں کو اس سے بڑا شبہ ہوتا ہے کہ مرد تو اظہار محبت کرتا ہے اور عورت اظہار محبت نہیں کرتی۔ مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ مرد کے لیے تو اظہار محبت زینت ہے اور عورت کے لیے عیب ہے اس کو حیا شرم مانع ہوتی ہے گو اس کے دل میں سب کچھ ہوتا ہے جس کا رات دن مشاہدہ ہوتا ہے۔1 (1 نصرۃ النساء: ص۴۵۵میاں بیوی کا تعلق صرف حاکم و محکوم کا نہیں محب و محبوب کا بھی ہے : خاوند بیوی میں محض حاکم اور محکومیت ہی کا تعلق نہیں بلکہ دو تعلق ہیں۔ ایک حکومت کا دوسرے محبوبیت کا۔ دونوں کے حقوق ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کبھی ضرورت ہو دباؤ بھی دھمکاؤبھی تو کوئی حرج نہیں۔ حاکم کو حاکم ہوکر رہنا چاہیے اور محکوم کو محکوم بن کر، لیکن حدود کی رعایت رکھو اور ظلم تک نوبت نہ پہنچاؤ، لیکن جیسے محکوم کے ذمہ حاکم کے حقوق ہیں اسی طرح حاکم کے ذمہ محکوم کے بھی حقوق ہیں۔ اس کوپیش نظر رکھتے ہوئے برتاؤ کرنا چاہیے۔ ہر حال میں ہر شے کے حدودہیں۔ عورتوں کو مجبور اور کمزور سمجھ کر ظالم تو نہ بننا چاہیے۔ بادشاہ اپنی رعیت پرحکومت کرے گوارا مگر ظلم گورا نہیں اور یہاں میاں بیوی میں تو حاکم و محکومیت کا تعلق نہیں بلکہ دو تعلق ہیں۔ ایک حکومت کا دوسرے محبوبیت کا۔ د ونوں کے حقوق ادا کرنے کی ضرورت ہے۔1 (1 حقوق الزوجین: ص۵۵۱، ۵۵۴باب: ۵ شوہرکے حقوق کا بیان شوہر کی اطاعت اور حقوق کے متعلق چنداحادیث : اللہ تعالیٰ نے شوہر کا بڑا حق بنایا ہے اور بہت بزرگی دی ہے شوہر کاراضی اور خوش کرنا بڑی عبادت ہے اور ناراض کرنا بہت بڑاگناہ ہے۔ ۱۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ جو عورت پانچوں وقت کی نماز پڑھتی رہے اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنی عزت و آبرو کو بچائے رہے یعنی پاک دامن رہے اور اپنے شوہر کی تابع داری اور فرماں برداری کرتی رہے تو اس کو اختیار ہے جس دروازہ سے چاہے جنت میں چلی جائے۔ ۲۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ جس کی موت اس حالت میں آئے کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو تو وہ جنتی ہے۔ ۳۔ اور حضور ﷺ نے فرمایا کہ اگر میں خدا کے سوا کسی اور کو سجدہ کرنے کے لیے