تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عورتوں پر ظلم کرنا نہایت بے رحمی اور بزدلی کی بات ہے : عورتوں کا یہ طبقہ مردوں کے ہاتھ میں مردہ بدست زندہ (یعنی مردہ زندوں کے قبضہ میں ہو اس) کا مصداق ہے۔ ان کو ستانے سے کتنی رکعات کا ثواب ملتا ہے اگر ایسی ہی بہادری اور حکومت کا جوش ہے تو کسی قدرت والے (طاقتور) آدمی پر حکومت کرے۔ جب ہم جانیں مثلاً کوئی ملازم ہو اور ہوٹرا (کھرے مزاج کا) اس کو ذرا کچھ کہیں۔ میاں صاحب کو حکومت کی حقیقت معلوم ہوجائے گی۔ بعض بے رحم مردتوحد سے گذرکرعورتوں کو زدوکوب (مارپیٹ) کرتے ہیں جس کے تصور سے بھی وحشت ہوتی ہے۔ عورتوں پر اس قسم کے تشدد (سختی) کرنا نہایت کم حوصلگی اور بزولی کی دلیل ہے جو مرد کی شان کے بالکل خلاف ہے جو شخص کسی کے ہاتھ میں قید ہو، ہر طرح اس کے بس میں ہو اس پر سختی کرنا جواں مردی کے خلاف ہےمظلوم عورت کی آہ سے بچو : عورتیں بیچاری کچھ نہیں کرسکتیں اسی لیے ان کے حقوق مردہ سمجھے جاتے ہیں ہاں ان کو کو سنا خوب آتا ہے جب کو ئی خاوند ان کو ستاتا ہے تو ان کی زبان خوب چلتی ہے۔ خاوندکی طرف سے تویہ ظلم اور تشدد (ہوتا ہے) اب اگر وہ ماں باپ سے شکایت کرتی ہے تو وہ بھی اس کو دباتے دھمکاتے ہیں۔ اب بے چاری کے پاس بظاہر کوئی ذریعہ نہیں رہا۔ سوائے اسکے کہ وہ خدا سے فریاد کرے اور کوسا کرے اور واقعی وہ کو سنا اس قدرقریب ہوتا ہے کہ فوراً قبول ہوتا ہے مظلوم کی آہ حق سبحانہ وتعالیٰ بہت قبول فرماتے ہیں۔ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جس شخص کا کوئی مددگار نہ ہو خدا اس کا سب سے زیادہ مددگار ہے مظلوم جب بددعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : لانصرنک ولوبعدحین میں تیری ضرورمددکروں گا۔ گوکچھ دیر ہی میں اس کا ظہورہو۔ (حقوق الزوجین ونصرۃ النساء صفحہ ۱۴۷ و ۵۴۹)عورتوں پر ظلم کرنے کی وجہ سے دنیا میں وبال : اپنے اہل وعیال کے ساتھ بہت ہی دلجوئی اور اچھے برتاؤ سے رہیں اس سے ہنستابولتارہے اور کسی طرح کا اس پر ظلم نہ کرے۔ اور خدا سے ڈرتارہے۔ خدا تعالیٰ کو اس پر قدرت ہے کہ کسی وبال میں مبتلا فرمادیں۔ کوئی مقدمہ قائم کرادیں۔ کسی سخت مرض میں مبتلا کردیں۔ کسی ظالم حاکم کو اس پر مسلط کر دیں اور ظلم کاوبال اکثر دیناہی پڑتا ہے۔ اُمم سابقہ (گذشتہ امتوں ) میں توہاتھ کے ہاتھ کھلم کھلاوبال آجاتاتھا۔ اس امت پرحق تعالیٰ کی