تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
افسوس! جس جگہ زینت کا حکم تھا وہاں تو اس پرطعن ہوتا ہے۔ اور جہا ں ممانعت ہے وہا ں اہتمام کیا جاتا ہے۔ جب شوہر زینت اختیار کرنے کو کہے تودلہن کو خراب وخستہ رہنے کا کیاحق ہے۔ (۱)عورتوں کی زبردست غلطی : یہ عجیب بات ہے عورتیں گھر میں توبھنگنوں اور ماماؤں (نوکرانیوں ) کی طرح رہیں۔ اور ڈول (رکشہ وغیرہ) آتے ہی بن سنورکر بیگم صاحبہ بن جائیں۔ ہرچیز کی کوئی غرض وغایت ہوتی ہے کوئی ان سے پوچھے کہ اچھے کپڑے پہننے کی غرض وغایت کیا ہے؟ صرف غیروں کو دکھا ناہی اس کی غرض وغایت ہے؟ تعجب ہے کہ جس کے واسطے یہ کپڑے بنے اور جس کے دام لگے اس کے سامنے توکبھی نہ پہنے جائیں اور غیروں کے سامنے پہنے جائیں یہ باتیں ذراشرم کی ہیں مگر ضرورت کی وجہ سے اصلاح کے لیے کہی جاتی ہیں۔ حیرت ہے کہ خاوندسے کبھی سیدھے منہ نہ بولیں، کبھی اچھا کپڑا اس کے سامنے نہ پہنیں اور دوسرے کے گھروں میں جائیں تو شیریں زبان بھی بن جائیں اور کپڑے بھی ایک سے ایک بڑھے چڑھے پہن کرجائیں کام آئیں غیروں کے اور دام لگیں خاوند کے، یہ کون سا انصاف ہے؟ (۱)ایک اہم فتویٰ ماں باپ کی رعایت میں بیوی کو خرچ نہ دینے یا ان کو تنگ کرنے کاشرعی حکم : جو امر شرعاً واجب ہو اور ماں باپ اس سے منع کریں اس میں ان کی اطاعت جائز بھی نہیں واجب ہونے کا تو کیا احتمال۔ مثلاً اس شخص کے پاس مالی وسعت اس قدر کم ہے کہ اگر ماں باپ کی خدمت کرے تو بیوی بچوں کو تکلیف ہونے لگے تو اس شخص کو جائز نہیں کہ بیوی بچوں کو تکلیف دے اور ماں باپ پر خرچ کرے۔ اور مثلاً بیوی کا حق ہے کہ وہ شوہر کے ماں باپ سے جدا رہنے کا مطالبہ کرے پس اگر وہ اس کی خواہش کرے اور ماں باپ اس کو ساتھ رکھنا چاہیں توشوہر کو جائز نہیں کہ اس حالت میں بیوی کو ان کے ساتھ رکھے۔ بلکہ واجب ہوگا کہ اس کو جدا رکھے۔ عورت کو گھر میں اپنے شوہر کے سا منے کیسے رہنا چاہیے؟ایک بز رگ عورت اللہ کی مقبول بندی کی حکایت : ایک بزرگ بی بی کا قصہ ہے کہ وہ ہر رات کو عشا کی نماز کے بعد خوب زینت کر تیں عمدہ لباس پہنتیں اور زیورسے آراستہ ہوکر کنگھی سرمہ لگاتیں اور اس حالت میں شوہر کے پاس آکر ان سے دریافت کرتیں کہ آپ کو میر ی حاجت ہے؟اگر وہ کہتے کہ ہاں ! آکر