تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ کسی کو سجدہ کرے تو بیوی کو حکم دیتا کہ شوہر کو سجدہ کرے۔ (ترمذی) اس سے کتنا بڑا حق شوہر کا ثابت ہوتا ہے۔ ۶۔ ابن ابی اوفیٰ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قسم ہے اس ذات پاک کی جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے، عورت اپنے پروردگار کا حق اد ا نہ کرے گی جب تک اپنے شوہر کا حق ادا نہ کرے گی۔ (ابن ماجہ) فائدہ: یعنی صرف نماز، روزہ کرکے (کوئی عورت) یوں نہ سمجھ بیٹھے کہ میں نے اللہ تعالیٰ کا حق ادا کردیا، وہ حق پورا ادا نہیں ہوتا۔ (جب تک شوہر کے حقوق بھی ادا نہ کرے، کیوں کہ شوہر کے حقوق ادا کرنے کا اللہ ہی نے حکم دیا ہے)۔ ۷۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ کون سی عورت سب سے اچھی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جو ایسی ہو کہ جب شوہر اس کو دیکھے تو اس کا دل خوش ہوجائے اور جب اس کو کوئی حکم دے تو اس کی اطاعت کرے اور اپنی ذات اور مال کے بارے میں کوئی ناگوار بات اس کے خلاف نہ کرے۔ (نسائی) خوشی اور فرماں برداری اور موافقت کے کتنے بڑے فائدے ہیں۔ فائدہ: دین دنیا کے سب فائدے پورے طور پر اس وقت حاصل ہوتے ہیں جب میاں بیوی میں محبت ہو اور محبت اس وقت ہوتی ہے جب کہ ایک دوسرے کے حقوق ادا کرتے ہیں۔ پھر ان حقوق کے ادا کرنے کا حکم بھی ہے۔ (ورنہ گناہ ہوگا)۔ (حیات المسلمین، روح نمبر۳۰، صفحہ نمبر ۱۸۹ تا ۱۹۱)باب: ۲ شادی کے بعد علیحدہ مکان میں رہنے کی ضرورت ۱۔ فرمایا: اگر ممکن ہو تو بیوی کو لے کر والدین کے ساتھ شامل رہنا (یعنی ساتھ میں رہنا) ہرگز مناسب نہیں۔ اس کے مفاسد بہت زیادہ ہیں آخر میں خبر ہوتی ہے۔1 (1 حسن العزیز: ۲/۳۷۰ ۲۔ فرمایا: خانگی (گھریلو) فسادات سے بچنے کی ایک عمدہ تدبیر یہ ہے کہ ایک گھر میں اکٹھے نہ رہا کریں، کیوں کہ چند عورتوں کا ایک مکان میں رہنا ہی زیادہ فساد کا سبب ہوتا ہے۔1 (1 ملفوظات اشرفیہ: ص۲۷ ۳۔ فرمایا: فلاں دوست کے یہاں سب ایک ہی جگہ رہتے تھے۔ بڑا لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ میں نے مشورتاً ان سے کہا، تم الگ ہوجاؤ۔ ساتھ رہنے میں جھگڑا ہوتا ہے۔ مگر میرا نام نہ لینا۔ بس انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ گھر میں بڑا شور و غل ہوا۔ مگر ان کی والدہ نے جب سنا کہ ان کی رائے ہے تو چپ ہوگئیں۔ پھر انہوں نے سب کی تنخواہ الگ الگ کردی۔ اب