تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فقہاء کرام نے ایسا تعویذلکھنے کو نا جائزلکھا ہے جس سے عورت خاوند کو تابع کرے (۱) حب زوجین کا تعویذزوجہ کے لیے حرام ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے اثرسے زوج (شوہر) ایسے امرکے لیے مغلوب ہوتا ہے جو اس پر واجب نہیں۔ (۲) سوال: اگر عورت اپنے مرد کو مسخر کرنے کے واسطے کوئی تدبیرآیات قرآنی سے یا کسی دعا سے یا کسی اور طریقہ سے کرے توجائزہے یانہیں ؟ الجواب: نہیں ! لبتہ دفع ظلم کے لیے (یعنی تاکہ حقوق واجبہ ادا کرنے لگے اس کے لیے) جائزہے۔ (۳) تشریح: اگر کسی کی بیوی نافرمان ہو اس کے مسخرکرنے کے واسطے عمل پڑھے توجائزہے۔ اسی طرح اگر کسی عورت کا شوہر ظالم ہو اس کو مسخر کرنا بھی جائرہے، لیکن بعض افراد (صورتیں ) اس کے بہت نازک ہیں۔ اکثرلوگ ان کو علی الا طلاق جائز سمجھتے ہیں مگر فقہاء نے ان کو بھی حرام لکھا ہے۔ مثلاًکوئی عورت اپنے شوہر کو تابع دار بنانے کے واسطے عمل پڑھے تو اس میں تفصیل ہے اگر وہ ادائے حقوق میں کمی کرتا ہے تو اس درجہ کے حاصل کرنے کے واسطے جائز ہے اور اگر حقوق ادا کرتا ہے تومحض عاشق ومفتون (مجنون ودیوانہ) بنانے کے واسطے عمل کرنا جائزنہیں۔ (۴)حب زوجین کے چندمفید اور آسان عملیات، شوہر کو راضی کرنے کا عمل : ومن الناس من یتخذ من دون اللّٰہ اندادً یحبونھم کحب اللّٰہ والذین امنوا اشد حبًا لِلّٰہ ولو یرالذین ظلمو اذیرون العذاب ان القوۃ للّٰہ جمیعًا وان اللّٰہ شدیدا العقاب۔ (پ ۲ ع ۴) جس کاشوہر ناراض ہو اس آیت کو شیرینی پرپڑھ کرکھلائے انشاء اللہ تعالیٰ مہربان ہوجائے گا مگر واضح رہے کہ ناجائز محل میں اثرنہ ہوگا۔ انشاء اللہ بیوی کی محبت کا عمل: سورۂ یوسف کو اگر لکھ کر اور تعویذبنا کربازو پر باندھے تو اس کی بیوی اس کو بہت چاہنے لگے۔ المغنی بیوی سے جماع کے وقت زبان سے نہیں بلکہ خیال سے پڑھے تو اس کی بیوی اس سے محبت کرنے لگے۔میا ں بیوی میں محبت کرانے کا مجرب عمل : میاں بیوی میں باہم سلوک ومحبت کرانے کے لیے یہ لکھ کردے یادم کرکے کھلائے یاپلائے انشاء اللہ فوراًمحبت ہوگی۔ یایھا الناس اناخلقناکم من ذکر وانثٰی وجعلنکم شعوبًا وقبا ئل لتعارفو ان اکرمکم عنداللّٰہ اتقکم ان اللّٰہ علیم خبیرٌ الف بین فلان بن فلان وفلانۃ بنت فلانہ کما الفت بین موسٰی وھرون مثل کلمۃ طیبۃ کشجرۃ طیبۃ اصلھا ثابت وفرعھا فی السمآء تؤتی اکلھاکل حین باذن ربھا ویضرب اللّٰہ الامثال للناس لعلھم یتذکرون فلا ں کی جگہ شوہر اور اس کے باپ کا نام اور فلانہ کی جگہ بیوی اور اس کی ماں کا نام