تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت عائشہ حضور ﷺ کی عاشق زار تھیں مگر پھر بھی کبھی کبھی اینٹھ جاتیں اور حضور ﷺ کچھ نہ کہتے، کیوں کہ درحقیقت یہ ناراضگی نہ تھی بلکہ ناز تھا۔ (۱) ض ض ضباب نمبر ۱۰ حضور ﷺ کی معاشر ت اور اپنی بیویوں کے ساتھ حسن سلوک جناب رسول اللہ ﷺ کی بیویوں کی ساتھ ایسے عجیب اخلاق تھے کہ آج کل کے مدعیان تہذیب سنیں تو شاید حیرت کریں مگر ہم کو ان کی حیرت و استعجاب کی پر واہ نہیں۔ ہم ان کی اس بے وقوفی پر ہنسیں گے اور حضور ﷺ کے حالات واقعات کو کسی نکتہ چینی کی خوف سے مخفی نہ رکھیں گے۔ ہمارا مذہب ایسا نہیں کہ جس کی باتوں کو چھپا کر رکھاجائے ہم علی رؤس الاشہاد (برسرعام) سب کوپیش کرنا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ دینا میں سب لوگ بے وقوف ہی نہیں بستے۔ بہت سے اہل عقل بھی دینا میں موجود ہیں۔ جو ان باتوں کی قدر کریں گے۔بیوی کی دلجوئی اور اس کی جذبات کی رعایت : حضور ﷺ کے اپنی بیویوں کے سا تھ یہ اخلاق تھے کہ حضرت عائشہ ؓ چوں کہ سب بیویوں سے عمر میں کم تھیں تو آپ ﷺ ان کی عمرکی موافق ان کی دلجوئی فرمایا کرتے تھے۔ چناں چہ حضور ﷺ ان کے ساتھ ایک مرتبہ دوڑے بھی ہیں چوں کہ