تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پانی ہوجائے گا۔ اس نے ایسا ہی کیا جہاں مہربان ہوگیا۔ وہ عورت ان بزرگ کی پاس نذرانہ لائی اور کہا کہ حضرت اب تو وہ مجھے کچھ نہیں کہتے۔ ان بز رگ نے فرمایا وہ تو ایک ترکیب تھی کوئی جھاڑپھونک نہ تھی مجھ کو قرائن (انداز) سے معلوم ہوگیا تھا کہ توزبان ورازہے۔ اس وجہ سے خاوند سختی کرتا ہے میں نے زبان روکنے کے لیے یہ ترکیب کی تھی۔ بس اب زبان درازی مت کرنا۔ یہ روپیہ اور مٹھائی میں نہیں لیتا۔ واقعی زبان بڑی آفت کی چیزہے۔ (۱)اگر واقعی مردکی غلطیوں پر غصہ آئے توعورت کو کیا کرنا چاہیے : بیبیو!تم کو مرد کے غصہ کی وجہ سے غصہ آنایہ بتلاتا ہے کہ تم اپنے کو مرد سے بڑایا برابردرجہ کا سمجھتی ہو۔ کیوں کہ غصہ ہمیشہ اپنے چھوٹے یا برابر والے پر آیا کرتا ہے اور آدمی جس کو اپنے سے بڑاسمجھتا ہے اس پر کبھی غصہ نہیں آتا چناں چہ نوکرکو آقاپر غصہ نہیں آسکتا اگر تم اپنے کو مرد سے چھوٹا اور محکوم سمجھو توچاہے وہ کتنا غصہ کرتاتم کو ہرگز غصہ نہ آتاپس تم اس خیال فاسد کو اپنے دل سے نکال دو۔ اور جیسا خدا نے تم کو بنایا ہے ویسا ہی اپنے کو مرد سے چھوٹا سمجھو (اور مردکی واقعی غلطی اور بے جاغصہ کے وقت زبان ورازی کبھی نہ کرو۔ اس وقت خاموش رہو اور جب اس کا غصہ اترجائے تو دوسرے وقت کہوکہ میں اس وقت تو بولی نہ تھی اب بتلا تی ہوں تمہاری فلا ں بات بے جاتھی یازیادتی کی تھی۔ اس طرح کرنے سے بات بھی نہ بڑھے گی اور مرد کے دل میں تمہاری قدر بھی ہوگی اور اگر زیادہ غصہ ہو تویہ سوچ لے کہ اللہ تعالیٰ کے بھی ہمارے اوپر حقوق ہیں اور ہم سے غلطی ہوتی رہتی ہے جب وہ ہمیں معاف کرتے رہتے ہیں تو ہم کو بھی چاہیے کہ اس کی غلطی سے درگذرکریں۔ اس طرح تحمل (برداشت) کرنے اور صبرکرنے) سے دین کا بھی بڑابھاری نفع ہوتا ہے اور بہت اجرملتا ہے۔ (حقوق البیت صفحہ ۴۲) عورتیں فطرتاً اور قانوناً مردوں کے تابع ہیں (لیکن) مرد محبت کی وجہ سے عورت کے تابع ہوجاتے ہیں اس لیے عورت کو چاہیے کہ مرد کے ساتھ ایسا سلوک کرے جس سے اس کے دل میں عورت کی محبت پیدا ہوجائے جس کا طریقہ وہی ہے جو اوپر مذکور ہوا۔ اور مرد کی یہ تابعیت اس وقت تک ہے جب تک کہ محبت باتی ہے اور محبت کا باقی رہنا پر دہ کے باقی رہنے سے ہے۔ کیوں کہ مردوں کو عورت کی راحت رسانی کا پورا اہتمام ہے اس کا سبب محبت ہے اور محبت کا منشا اختصاص (خاص ہونا) ہے اور مشاہدہ ہے کہ جو چیز عام ہوجاتی ہے اس سے قوی تعلق نہیں دوسرے کی نگاہ بھی اس پر نہ پڑے) پردہ سے قائم ہوتا ہے لہٰذامحبت (باقی رہنے کا طریقہ اور اس) کی بناء پروہ ہے اس سے پر دہ کی تاکید معلوم ہوتی ہے۔ (۱)حب زوجین اور شوہر کو مسخرکرنے کے لیے عمل وتعویذکا حکم :