تحفہ زوجین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کر ان کے حوالہ کردے کہ اس کو غائب کے پاس لے جاؤ۔ یہ دونوں شخص غائب کو حکم نامہ پہنچا کر اس سے جواب طلب کریں۔ اور جو کچھ جواب تحریری یازبانی نفی یا اثباب میں دے اس کو خوب محفوظ رکھیں۔ (بلکہ زبانی جواب کو بھی احتیاطاً لکھ لیں ) تاکہ واپس آکر شہادت دے سکیں۔ اور اگر وہ کچھ جواب نہ دے تو اسی کی شہادت دے دیں۔ الغرض! قاضی (یاجماعت مسلمین) جو حکم کرے ان دونوں کی شہادت پرکرے (البتہ) اگر غائب شخص کسی دور درازملک میں ایسی جگہ پر ہو جہاں پوری جدوجہد اور امکانی کوشش کے باوجود بھی آدمی بھیجنے کا کوئی انتظام ممکن نہ ہو تو مذکور الصدر مجبوری کے وقت اس کی بھی گنجائش ہے کہ بغیر آدمی بھیجے ہوئے حاکم یا قائم مقام واقعہ کی تحقیق حسب قاعدہ کرنے کے بعد تفریق کا حکم دے۔ (الحیلۃ الناجزہ صفحہ ۸۴)