مسئلہ. انگوٹھى چھلے چوڑى کنگن وغیرہ اگر د-ھیلے ہوں کہ بے ہلائے بھى ان کے نیچے پانى پہنچ جائے تب بھى ان کا ہلالینا مستحب ہے. اور اگر ایسے تنگ ہوں کہ بغیر ہلائے پانى نہ پہنچنے کا گمان ہو تو ان کو ہلا کر اچھى طرح پانى پہنچا دینا ضرورى اور واجب ہے. نتھ کا بھى یہى حکم ہے کہ اگر سوراخ د-ھیلا ہے اس وقت تو ہلانا مستحب ہے اور جب تنگ ہو کہ بے پھرائے اور ہلائے پانى نہ پہنچے گا تو منہ دھوتے وقت گھما کر اور ہلا کر پانى اندر پہنچانا واجب ہے.
مسئلہ . اگر کسى کے ناخن میں آٹا لگ کر سوکھ گیا اور اس کے نیچے پانى نہیں پہنچا تو وضو نہیں ہوا. جب یاد آئے اور آٹا دیکھے تو چھڑا کر پانى د-ال لے اور اگر پانى پہنچانے سے پہلے کوئى نماز پڑھ لى ہو تو اس کو لوٹا دے اور پھر سے پڑھے.
مسئلہ. کسى کے ماتھے پر افشاں چنى ہو اور اوپر اوپر سے پانى بہا لیوے کہ افشاں نہ چھوٹنے پائے تو وضو نہیں ہوتا. ماتھے کا سب گند چھڑا کر منہ دھونا چاہیے.
مسئلہ . جب وضو کر چکے تو سورہ انا انزلنا اور یہ دعا پڑھے.
اے اللہ کر دے مجھ کو توبہ کرنے والوں میں سے اور کر دے مجھ کو گناہوں سے پاک ہونے والے لوگوں میں سے اور کر دے مجھ کو اپنے نیک بندوں میں سے اور کر دے مجھ کو ان لوگوں میں سے کہ جن کو دونوں جہانوں میں کچھ خوف نہیں. اور نہ وہ خرت میں غمگین ہوں گے.
مسئلہ . جب وضو کر چکے تو بہتر ہے کہ دو رکعت نماز پڑھے. اس نماز کو جو وضو کے بعد پڑھى جاتى ہے تحىۃ الوضو کہتے ہیں. حدیث شریف میں اس کا بڑا ثواب آیا ہے.
مسئلہ. اگر ایک وقت وضو کیا تھا پھر دوسرا وقت آگیا اور ابھى وضو ٹوٹا نہیں ہے تو اسى وضو سے نماز پڑھنا جائز ہے. اور اگر دوبارہ وضو کرے تو بہت ثواب ملتا ہے.