مسئلہ. اگر پان کھا کر خوب کلى غرغر کر کے منہ صاف کر لیا لیکن تھوک کى سرخى نہیں گئى تو اس کا کچھ حرج نہیں روزہ ہو گیا (ق)
مسئلہ 29 . کسى نے بھولے سے کچھ کھا لیا اور یوں سمجھى کہ میرا روزہ ٹوٹ گیا اس وجہ سے پھر قصدا کچھ کھا لیا تو اب روزہ جاتا رہا فقط قضا واجب ہے کفارہ واجب نہیں.
مسئلہ 30. اگر کسى کو قے ہوئى اور وہ سمجھى کہ میرا روزہ ٹوٹ گیا اس گمان پر پھر قصدا کھا لیا اور روزہ توڑ دیا تو بھى قضا واجب ہے کفارہ واجب نہیں.
مسئلہ 31. اگر سرمہ لگایا یا فصد لى یا تیل د-الا پھر سمجھى کہ میرا روزہ ٹوٹ گیا اور پھر قصدا کھا لیا تو قضا اور کفارہ دونوں واجب ہیں
مسئلہ 32. رمضان کے مہینے میں اگر کسى کا روزہ اتفاقا ٹوٹ گیا تو روزہ ٹوٹنے کے بعد بھى دن میں کچھ کھانا پینا درست نہیں ہے سارے دن روزہ داروں کى طرح رہنا واجب ہے. مسئلہ 33. کسى نے رمضان میں روزہ کى نیت ہى نہیں کى اس لیے کھاتى پیتى رہى اس پر کفارہ واجب نہیں. کفارہ جب ہے کہ نیت کر کے توڑ دے.
سحرى کھانے اور افطار کرنے کا بیان
مسئلہ1. سحرى کھانا سنت ہے اگر بھوک نہ ہو اور کھانا نہ کھائے تو کم سے کم دو تین چھوہارے ہى کھا لے. یا کوئى اور چیز تھوڑى بہت کھا لے کچھ نہ سہى تو تھوڑا سا پانى ہى پى لے.
مسئلہ3. اگر کسى نے سحرى نہ کھائى اور اٹھ کر ایک آدھ پان کھا لیا تو بھى سحرى کھانے کا ثواب مل گیا.
مسئلہ4. سحرى میں جہاں تک ہو سکے دیر کر کے کھانا بہتر ہے لیکن اتنى دیر نہ کرے کہ صبح ہونے لگے اور روزہ میں شبہ پڑ جائے.
مسئلہ 5. اگر سحرى بڑى جلدى کھا لى مگر اس کے بعد پان تمباکو چائے پانى دیر تک کھاتى پیتى رہى جب صبح ہونے میں تھوڑى دیر رہ گئى تب کلى کر د-الى تب بھى دیر کر کے کھانے کا ثواب مل گیا اور اس کا بھى وہى حکم ہے جو دیر کر کے کھانے کا حکم ہے.