اسى طرح دوسرى چادر پھاڑو جو عرض میں تو اسى قدر ہو البتہ طول میں ازار سے چار گرہ زیادہ ہو اس کو لفافہ کہتے ہیں پھر ایک کپڑا لو جس کا عرض بقدر چوڑائى جسم مردہ کے ہو اور لکڑى کے نشان سے اخیر تک جس قدر طول ہے اس کا دوگنا پھاڑ لو اور دونوں سرے کپڑے کے ملا کر اتنا چاک کھولو کہ سر کى طرف سے گلے میں جائے اس کو قمیص یا کفنى کہتے ہیں عورت کے لیے یہ کپڑے تو ہیں ہى اس کے علاوہ دو اور ہیں ایک سینہ بند دوسرے سربند جسے اوڑھنى کہتے ہیں. سینہ بند زیر بغل سے گھٹنے تک اور تاگے مذکور کے بقدر چوڑا. سربند نصف ازار سے تین گرہ زیادہ لمبا اور بارہ گرہ چوڑا. یہ تو کفن ہوا. اور کفن مسنون اسى قدر ہے اور بعض چیزیں ان کے متعلقات سے ہیں جن کى تفصیل ذیل میں ہے
تہبند بدن کى موٹائى سے تین گرہ زیادہ. بڑے آدمى کے لیے سوا گز طول کافى ہے اور عرض میں ناف سے پند-لى تک چودہ گرہ عرض کافى ہے. یہ دو ہونے چاہئیں. دستانہ چھ گرہ طول اور تین گرہ عرض ہو بقدر پنجہ دست بنا لیں یہ بھى دو عدد ہوں. چادر عورت کے گہوارہ کى جو بڑى عورت کے لیے ساد-ھے تین گز طول اور دو گز عرض کافى ہے.
تنبیہ: کفن اور اس کے متعلقات کا بندوبست بھى گھڑوں وغیرہ کے ساتھ کر دیں
تنبیہ: اب مناسب ہے کہ بڑے شخص کے کفن کو یکجائى طور پر لکھ دیا جائے تاکہ اور آسانى ہو
کیفیت
اندازہ پیمایش
عرض
طول
نام پارچہ
نمبرشمار
چودہ یا پندرہ یا سولہ گرہ عرض کا کپڑا ہو تو د-یڑھ پاٹ میں ہوگا سر سے پاؤں تک سوا گزر سے د-یڑھ گز تک اڑھائى گز ازار
1
... ... ... ... ... ... ... ...
ازار سے چار گرہ زیادہ
//
پونے تین گز
لفافہ
2
چودہ گرہ یا ایک گز کے عرض کى تیار ہوتى ہے دو برابر حصہ کر کے اور چاک طول کر گلے میں د-التے ہیں کندھے سے نصف ساق تک ایک گز اڑھائى گز تا پونے تین گز قمیص یا کفنى 3 بغل سے پند-لیوں تک باندھا جاتا ہے زیر بغل سے سلق تک سوا گز دو گز سینہ بند 4