فرمایا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے جو شخص سنانے کے واسطے کوئى کام کرے اللہ تعالى قىامت میں اس کے عیب سنوائیں گے. اور جو شخص دکھلانے کے واسطے کوئى کام کرے اللہ تعالى قیامت میں اس کے عیب دکھلائیں گے. اور فرمایا ہے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے کہ تھوڑا سا دکھلاوا بھى ایک طرح کا شرک ہے.
قرآن و حدیث کے حکم پر چلنا
فرمایا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے جس وقت میرى امت میں دین کا بگاڑ پڑ جائے اس وقت جو شخص میرے طریقے کو تھامے رہے اس کو سو شہیدوں کے برابر ثواب ملے گا. اور فرمایا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے کہ میں تم لوگوں میں ایسى چیز چھوڑے جاتا ہوں کہ اگر تم اس کو تھامے رہو گے تو کبھى نہ بھٹکو گے. ایک تو اللہ تعالى کى کتاب یعنى قرآن. دوسرے نبى کى سنت یعنى حدیث.
نیک کام کى راہ نکالنا یا برى بات کى بنیاد د-النا
فرمایا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے جو شخص نیک راہ نکالے پھر اور لوگ اس راہ پر چلیں تو اس شخص کو خود اس کا ثواب بھى ملے گا اور جتنوں نے اس کى پیروى کى ہے ان سب کے برابر بھى اس کو ثواب ملے گا اور ان کے ثواب میں بھى کمى نہ ہو گى. اور جو شخص برى راہ نکالے پھر اور لوگ اس راہ پر چلیں تو اس شخص کو خود اس کا بھى گناہ ہو گا اور جتنوں نے اس کى پیروى کى ہے ان سب کے برابر بھى اس کو گناہ ہو گا. اور ان کے گناہ میں بھى کمى نہ ہو گى. ف مثلا کسى نے اپنے اولاد کى شادى میں رسمیں موقوف کر دیں یا کسى بیوہ نے نکاح کر لیا اور اس کى دیکھا دیکھى اوروں کو بھى ہمت ہوئى تو اس شروع کرنے والى کو ہمیشہ ثواب ہوا کرے گا.
دین کا علم د-ھوند-ھنا
فرمایا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے جس شخص کے ساتھ اللہ تعالى بھلائى کرنا چاہتے ہیں اس کو دین کى سمجھ دے دیتے ہیں ف یعنى مسائل کى تلاش اور شوق اس کو ہو جاتا ہے.
دین کا مسئلہ پوچھنا