ایک اور ضرورى کام کى بات
نفس کے اندر کى جتنى برائیاں ہیں اور ہاتھ پاؤں سے جتنے گناہ ہوتے ہیں ان کے علاج کا ایک آسان طریقہ یہ بھى ہے کہ جب نفس سے کوئى شرارت اور برائى یا گناہ کا کام ہو جائے اس کو کچھ سزا دیا کرے. اور دو سزائیں آسان ہیں کہ ہر شخص کر سکتا ہے. ایک تو یہ ہے کہ اپنے ذمہ کچھ آنہ دو آنے روپیہ دو روپے جیسى حیثىت ہو جرمانے کے طور پر ٹھرالے. جب کبھى کوئى برى بات ہو جایا کرے وہ جرمانہ غریبوں کو بانٹ دیا کرے اگر پھر ہو. پھر اسى طرح کرے. دوسرى سزا یہ ہے کہ ایک دو وقت کھانا نہ کھایا کرے. اللہ تعالى سے امید ہے کہ اگر کوئى ان سزاؤں کو نباہ کر برتے انشاء اللہ تعالى سب برائیاں چھوٹ جائیں گى اچھى باتوں کا بیان ہے جن سے دل سنورتا ہے.
توبہ اور اس کا طریقہ
توبہ ایسى اچھى چیز ہے کہ اس سے سب گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور جو آدمى اپنى حالت میں غور کرے گا. کہ ہر وقت کوئى نہ کوئى بات گناہ کى ہو جاتى ہے ضرور توبہ کو ہر وقت ضرورى سمجھے گا. طریقہ اس کے حاصل کرنے کا یہ ہے کہ قرآن اور حدیث میں جو جو عذاب کے د-راوے گناہوں پر آئے ہیں ان کو یاد کرے اور سوچے اس سے گناہ پر دل دکھے گا. اس وقت چاہیے کہ زبان سے بھى توبہ کرے اور جو نماز روزہ وغیرہ قضا ہوا ہو اس کو قضا بھى کرے. اگر بندوں کے حقوق ضائع ہوئے ہیں ان سے معاف بھى کرا لے یا ادا کرے اور جو ویسے ہى گناہ ہوں ان پر خوب کڑھے اور رونے کى شکل بنا کر خدائے تعالى سے خوب معافى مانگے.
خدائے تعالى سے د-رنا اور اس کا طریقہ
اللہ تعالى نے فرمایا ہے کہ مجھ سے د-رو. اور خوف ایسى اچھى چیز ہے کہ آدمى اس کى بدولت گناہوں سے بچتا ہے. طریقہ اس کا وہى ہے جو طریقہ توبہ کا ہے کہ خدائے تعالى کے عذاب کو سچا کرے اور یاد کیا کرے.