اترانے اور اپنے آپ کو اچھا سمجھنے کى برائى اور اس کا علاج
اگر کوئى اپنے آپ کو اچھا سمجھى یا کپڑا زیور پہن کر اترائى اگرچہ دوسروں کو بھى برا اور کم نہ سجھى یہ بات بھى برى ہے حدیث میں آیا ہے کہ یہ خصلت دین کو برباد کرتى ہے اور یہ بھى بات ہے کہ ایسا آدمى اپنے سنوارنے کى فکر نہیں کرتا کیونکہ جب وہ اپنے آپ کو اچھا سمجھتا ہے تو اس کو اپنى برائیاں کبھى نظر نہ آئیں گى. علاج اس کا یہ ہے کہ اپنے عیبوں کو سوچا اور دىکھا کرے اور یہ سجھے کہ جو باتیں میرے اندر اچھى ہیں یہ خدائے تعالى کى نعمت ہے میرا کوئى کمال نہیں. اور یہ سوچ کر اللہ تعالى کا شکر کیا کرے اور دعا کیا کرے کہ اے اللہ اس نعمت کا زوال نہ ہو