ادب خط لکھ کر اس پر مٹى چھوڑ دیا کرو اس سے اس کام میں آسانى ہوتى ہے جس کام کے لیے خط لکھا گیا ہو. ادب زمانے کو برا مت کہو. ادب باتیں بہت چھپا کر مت کرو نہ کلام میں بہت طول یا مبالغہ کیا کرو. ضرورت کے قدر بات کرو. ادب کسى کے گانے کى طرف کان مت لگاؤ. ادب کسى کى برى صورت یا برى بات کى نقل مت اتارو. ادب کسى کا عیب دیکھو تو اس کو چھپاؤ گاتى مت پھرو. ادب جو کام کرو سوچ کر انجام سمجھ کر اطمینان سے کرو جلدى میں اکثر کام بگڑ جاتے ہیں. ادب کوئى تم سے مشورہ لے تو وہى صلاح دو جس کو اپنے نزدیک بہتر سمجھتى ہو. ادب غصہ جہاں تک ہو سکے روکو. ادب لوگوں سے اپنا کہا سنا معاف کرا لو ورنہ قیامت میں بڑى مصیبت ہوگى. ادب دوسروں کو بھى نیک کام بتلاتى رہو. برى باتوں سے منع کرتى رہو. البتہ اگر بالکل قبول کرنے کى امید نہ ہو یا اندیشہ ہو کہ یہ ایذاء پہنچائے گا تو خاموشى جائز ہے مگر دل سے برى بات کو برى سمجھتى رہو اور بدون لاچارى کے ایسے آدمیوں سے نہ ملو.