معاملہ جو شخص پورا حکیم نہ ہوا اس کو کسى کى ایسى دوا دارو کرنا درست نہیں جس میں نقصان کا د-ر ہو اگر ایسا کیا گنہگار ہوگا. معاملہ دھار والى چیز سے کسى کو د-رانا چاہے ہنسى میں ہو منع ہے شاید ہاتھ سے نکل پڑے. معاملہ چاقو کھلا ہوا کسى کے ہاتھ میں مت دو یا تو بند کر کے دو یا چارپائى وغیرہ پر رکھ دو دوسرا آدمى ہاتھ سے اٹھا لے. معاملہ کتے بلى وغیرہ کسى جاندار چیز کو بند رکھنا جس میں وہ بھوکا پیاسا تڑپے بڑا گناہ ہے. معاملہ کسى گنہگار کو طعنہ دینا برى بات ہے. ہاں نصیحت کے طور پر کہنا کچھ د-ر نہیں. معاملہ بے خطا کسى کو گھورنا جس سے وہ د-ر جائے درست نہیں. دیکھو جب گھورنا تک درست نہیں تو ہنسى میں کسى کو اچانک د-را دىنا کتنى برى بات ہے. معاملہ اگر جانور ذبح کرنا ہو چھرى خوب تیز کر لو. بے ضرورت تکلیف نہ دو . معاملہ جب سفر کرو جانور کو تکلیف نہ دو نہ بہت زیادہ اسباب لادو نہ بہت دوڑاؤ. اور جب منزل پر پہنچو اول جانور کے گھاس دانے کا بندوبست کرو.