سب مال وارثوں کو بانٹ دینا چاہیے ان کو اختیار ہے اپنے اپنے حصہ میں سے چاہے شرع کے موافق کچھ کریں یہ نہ کریں بلکہ وارثوں سے اس خرچ کرنے اور خیرات کرنے کى اجازت بھى نہ لینا چاہیے کیونکہ اجازت لینے سے فقط ظاہر دل سے اجازت دیتے ہیں کہ اجازت نہ دینے میں بدنامى ہوئى. ایسى اجازت کا کچھ اعتبار نہیں.
مسئلہ. اسى طرح یہ جو دستور ہے کہ اس کے استعمالى کپڑے خیرات کر دیئے جاتے ہیں یہ بھى بغیر اجازت وارثوں کے ہرگز جائز نہیں اور اگر وارثوں میں کوئى نابالغ ہو تب تو اجازت دینے پر بھى جائز نہیں پہلے مال تقسیم کر لو تب بالغ لوگ اپنے حصہ میں سے چاہیں دیں. بغیر تقسیم کیے ہرگز نہ دینا چاہیے.