مسئلہ. کسى نے بکرى یا گائے وغیرہ امانت رکھائى تو اس کا دودھ پینا یا کسى اور طرح اس سے کام لینا درست نہیں. البتہ اجازت سے یہ سب جائز ہو جاتا ہے بلا اجازت جتنا دودھ لیا ہے اس کے دام دینے پڑیں گے. مسئلہ. کسى نے ایک کپڑا یا زیور یا چارپائى وغیرہ رکھائى اس کى بلا اجازت اس کا برتنا درست نہیں اگر اس نے بلا اجازت کپڑا یا زیور پہنا یا چارپائى پر لیتى بیٹھى اور اس کے برتنے کے زمانہ میں وہ کپڑا پھٹ گیا یا چو لے گیا یا زیور چار پائى وغیرہ ٹوٹ گئى یا چورى ہو گئى تو تاوان دینا پڑے گا. البتہ اگر توبہ کر کے پھر اسى طرح حفاظت سے رکھ دیا پھر کسى طرح ضائع ہوا تو تاوان نہ دینا پڑے گا.
مسئلہ. صندوق میں سے امانت کا کپڑا نکالا کہ شام کو یہى پہن کر فلانى جگہ جاؤں گى. پھر پہننے سے پہلے ہى وہ جاتا رہا تو بھى تاوان دینا پڑے گا.
مسئلہ. امانت کى گائے یا بکرى وغیرہ بیمار پڑ گئى تم نے اس کى دوا کى. اس دوا سے وہ مر گئى تو تاوان دینا پڑے گا. اور اگر دوا نہ کى اور مر گئى تو تاوان نہ دینا ہوگا.
مسئلہ. کسى نے رکھنے کو روپیہ دیا تم نے بٹوے میں د-ال لیا یا ازار بند میں باندھ لیا لیکن د-التے وقت وہ روپیہ ازار بند یا بٹوے میں نہیں پڑا بلکہ نیچے گر گیا مگر تم یہى سمجھیں کہ میں نے بٹوے میں رکھ لیا تو تاوان نہ دینا پڑے گا.
مسئلہ. جب وہ اپنى امانت مانگے تو فورا اس کو دے دینا واجب ہے بلا عذر نہ دینا اور دیر کرنا جائز نہیں. اگر کسى نے اپنى امانت مانگى تم نے کہا بہن اس وقت ہاتھ خالى نہیں کل لے لینا. اس نے کہا اچھا کل ہى سہى تب تو خیر کچھ حرج نہیں اور اگر وہ کل کے لینے پر راضى نہ ہوئى اور نہ دینے سے خفا ہو کر چلى گئى تو اب وہ چیز امانت نہیں رہى. اب اگر جاتى رہے گى تو تم کو تاوان دینا پڑے گا.