کسى کى زمین میں خود بخود گھاس اگى نہ اس نے لگایا نہ اس کو پانى دے کر سینچا تو یہ گھا س بھى کسى کى ملک نہیں ہے جس کا جى چاہے کاٹ لے جائے نہ اس کا بیچنا درست ہے اور نہ کاٹنے سے کسى کو منع کرنا درست ہے البتہ اگر پانى دے کر سینچا اور خدمت کى ہو تو اس کى ملک ہو جائے گى. اب بیچنا بھى جائز ہے اور لوگوں کو منع کرنا بھى درست ہے. مسئلہ. جانورکے پیٹ میں جو بچہ ہے پیدا ہونے سے پہلے اس بچہ کو بیچنا باطل ہے. اور اگر پورا جانور بیچ دیا تو درست ہے. لیکن اگر یوں کہہ دیا کہ میں یہ بکرى تو بیچتى ہوں لیکن اس کے پیٹ کا بچہ نہیں بیچتى ہوں جب پیدا ہو تو وہ میرا ہے تو یہ بیع فاسد ہے. مسئلہ. جانور کے تھن میں جو دودھ بھرا ہوا ہے دوہنے کے پہلے اس کا بیچنا باطل ہے پہلے دوہ لے تب بیچے. اسى طرح بھیڑ دنبہ وغیرہ کے بال جب تک کاٹ نہ لے تب تک بالوں کا بیچنا جائز اور باطل ہے. مسئلہ. جو دہنى یا لکڑى مکان میں یا چھت میں لگى ہوئى ہے کھودنے یا نکالنے سے پہلے اس کا بیچنا درست نہیں ہے. مسئلہ. آدمى کے ہاں اور ہد-ى وغیرہ کسى چیز کا بیچنا جائز اور باطل ہے اور ان چیزوں کا اپنے کام میں لانا اور برتنا بھى درست نہیں ہے. مسئلہ. بجز خنزیر کے دوسرے مردار کى ہد-ى اور بال اور سینگ پاک ہیں ان سے کام لینابھى جائز ہے اور بیچنا بھى جائز ہے. مسئلہ. تم نے ایک بکرى یا اور کوئى چیز کسى سے پانچ روپے کو مول لى اور اس بکرى پر قبضہ کر لیا اور اپنے گھر منگا کر بندھوالى لیکن ابھى دام نہیں دیئے پھر اتفاق سے اس کے دام نہ دے سکى یا اب اس کا رکھنا منظور نہ ہوا اس لیے تم نے کہا کہ یہ بکرى چارروپے میں لے جاؤ ایک روپیہ ہم تم کو اور دیں گے. یہ بیچنا اور لینا جائز نہیں جب تک اس کو روپے نہ دے چکے اس وقت تک کم داموں پر اس کے ہاتھ بیچنا درست نہیں ہے. مسئلہ. کسى نے اس شرط پر اپنا مکان بیچا کہ ایک مہینے تک ہم نہ دیں گے بلکہ خود اس میں رہیں گے.