بہشتی زیور - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسئلہ. جب اپنے پاس دام موجود ہوں تو ناحق کسى کو ٹالنا کہ آج نہیں کل آنا. اس وقت نہیں اس وقت آنا ابھى روپیہ توڑوایا نہیں ہے جب توڑوایا جائے گا تب دام ملیں گے یہ سب باتیں حرام ہیں جب وہ مانگے اسى وقت روپیہ توڑ کر دام دے دینا چاہیے. ہاں البتہ اگر ادھار خریدا ہے تو جتنے دن کے وعدے پر خریدا ہے اتنے دن کے بعد دینا واجب ہوگا اب وعدہ پورا ہونے کے بعد ٹالنا اور دوڑانا جائز نہیں ہے لیکن اگر سچ مچ اس کے پاس ہیں ہى نہیں. نہ کہیں سے بندوبست کر سکتى ہے تو مجبورى ہے جب آئے اس وقت نہ ٹالے.