میں ہے کہ سب سے بڑا حق لوگوں میں خاوند کا ہے عورت پر اور مرد پر سب سے بڑا حق لوگوں میں اس کى ماں کا ہے یعنى بعد اللہ و رسول کے حقوق کے عورت کے ذمہ خاوند کا بہت بڑا حق ہے حتى کہ اس کے ماں باپ سے بھى خاوند کا زیادہ حق ہے اور مرد کے ذمہ سب سے زیادہ حق بعد اللہ و رسول کے حق کے ماں کا حق ہے اس سے معلوم ہوا کہ مرد کے ذمہ ماں کا حق باپ سے بڑھ کر ہے رواہ الحاکم عن عائشۃ مرفوعا بلفظ اعظم الناس حقا على المراۃ زوجہا واعظم الناس حقا على الرجل امہ وسندہ صحیح. حدیث 16. میں ہے اگر کوئى تم میں ارادہ کرے اپنى بیوى سے ہم بسترى کا تو کہے بسم اللہ جنبا الشیطان وجنب الشیطان مارزقتنا تو اگر ان کى تقدیر میں کوئى بچہ مقدر ہوگا اس صحبت سے نہ ضرر دے گا اس کو شیطان کبھى. حدیث. ایک لانبى حدیث 17 میں ہے کہ جناب رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے حصرت عبدالرحمن بن عوف سے فرمایا اولم ولوبشاۃ یعنى ولیمہ کرو اگرچہ ایک ہى بکرى ہو. مطلب یہ ہے گو تھوڑا ہى سامان ہو مگر دینا چاہیے. بہتر یہ ہے کہ عورت سے ہمبسترى کرنے کے بعد ولیمہ کیا جائے گو بہت علماء نے صرف نکاح کے بعد بھى جائز فرمایا ہے اور ولیمہ مستحب ہے.